تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 348
تاریخ احمدیت۔جلد 25 348 سال 1969ء 121 اگلے ہفتے مکرم امین اللہ خان صاحب سالک کو ایک پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا۔اس سال کی پہلی ششماہی میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ۲۳ را فراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ماہ فروری ۱۹۶۹ء میں غانا کی لبریشن کونسل کے چیئر مین جنرل انکرہ کے اعزاز میں غانا ہائی کمشنر نیروبی کی طرف سے ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مولوی عبدالکریم صاحب شر ما ، مولوی بشیر احمد صاحب اختر اور جناب عثمانی کا کوریا نے بھی شرکت کی۔مولوی عبدالکریم صاحب نے بحیثیت امیر جماعت جنرل انکرہ کو خوش آمدید کہا اور قرآن کریم انگریزی اور دیگر مذہبی لٹریچر پیش کیا جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر عمائدینِ حکومت مختلف ممالک کے سفراء اور بہت سے دوسرے دوستوں سے تبادلہ خیالات کرنے کا بہت اچھا موقع میسر آیا۔بشیر احمد اختر صاحب اور جمیل الرحمان رفیق صاحب کو کینیاٹا کالج میں وہاں کے موازنہ مذاہب کے لیکچرار سے ملاقات کا موقع ملا اور طلباء کو سواحیلی اور انگریزی اخبارات دیے گئے۔جمیل الرحمان رفیق صاحب Kabete ٹیکنکل سکول میں عربی زبان اور دینیات پڑھاتے رہے جس میں مسلمان ٹیچر بھی شوق سے شرکت فرمار ہے۔ایک بار St۔Andrew's Church سے متعلق چارافراد کا گروپ مشن ہاؤس میں گفتگو کے لیے آیا چنانچہ ان کے ساتھ تین گھنٹے گفتگو ہوئی اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔نیروبی شو اور ممباسہ شو میں بھی جماعت کو سٹال لگانے کی توفیق حاصل ہوئی جس کے ذریعہ ہزاروں افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچا۔123 کیمبیا 122- یہ سال تعمیری حیثیت سے نہایت درجہ اہمیت رکھتا ہے۔گذشتہ سال احمدیہ مشن گیمبیا کے لئے باتھرسٹ کے عین وسط میں جو قطعہ زمین خریدا گیا تھا اس کی رجسٹریشن اور نقشہ کی منظوری کے مختلف مراحل اس سال کے شروع میں طے ہوئے اور اار اپریل ۱۹۶۹ء بروز جمعہ تین بجے بعد نماز جمعہ ہز ایکسی لینسی گورنر جنرل گیمبیا سر الحاج فاریمان سنگھاٹے نے اپنے ہاتھ سے رکھا۔اس تقریب کا ذکر حکومت گیمبیا کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے گیمبیا یو نیورسٹی میں اور دو بار ریڈیو گیمبیا میں انگریزی، وولف اور میڈ نگا زبانوں میں نشر کیا گیا۔سنگِ بنیاد کی تقریب کے بعد نہایت تیزی سے تعمیر کا کام شروع ہو گیا اور ۲۹ جون تک دوسری منزل کی کنکریٹ کی چھت بھی پڑ گئی۔یہ عمارت پایۂ تکمیل تک پہنچ گئی تو احمد یہ مشن اس میں منتقل کر دیا گیا۔