تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 347 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 347

تاریخ احمدیت۔جلد 25 347 سال 1969ء سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ جاری رہا۔جوابات میں مکرم عثمانی گوگور یا صاحب نے بھی حصہ لیا۔مولوی بشیر احمد صاحب اختر نے Banana Hill کے دو ہائی سکولوں میں دو بار اسلام پر تقاریر کیں اور بعد میں طلباء و اساتذہ کے سوالات کے جواب دئے۔علاوہ ازیں کینیا ٹیچرز ٹرینگ کالج سے مختلف اوقات میں طلباء کے تین گروپ اپنے پادری صاحب کے ہمراہ مشن ہاؤس میں آئے۔یہ گروپ بالترتیب یکم فروری، ۸ فروری اور ۱۵ فروری کومشن تشریف لائے۔ہر گروپ ستر طلباء پر مشتمل تھا۔ہر گروپ سے مولوی عبدالکریم صاحب شرما نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کیا اور طلباء کے نہایت عمدہ اور مدلل جواب دئے۔بعد ازاں طلباء میں اخبار ایسٹ افریقن ٹائمنز کے پرچے تقسیم کئے گئے۔۲۸ فروری اور یکم مارچ ۱۹۶۹ء میں ایلڈوریٹ ٹاؤن میں زراعتی نمائش لگی جس میں احمدیہ مشن نے اپنا تبلیغی سٹال لگایا جو بہت کامیاب رہا۔چنانچہ ان دو ایام میں تین ہزار افراد سٹال پر آئے۔تبلیغی مساعی پر مشتمل چارٹ دیکھے اور متعدد سوالات کئے جن کے جوابات دئے گئے۔زائرین کو اخبارات اور پمفلٹ پیش کئے گئے۔قریباً ڈھائی سوشلنگ کا لٹریچر فروخت ہوا۔نمائش کا افتتاح کینیا کے نائب صدر مسٹر موئی نے کیا۔انہوں نے خاص طور پر احمد یہ سٹال دیکھا اور مختلف زبانوں میں شائع کردہ قرآن کریم اور دیگر کتب کے تراجم کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ You" Have Done Well۔ان کی خدمت میں کتب کا ایک سیٹ پیش کیا گیا۔ایلڈ رویٹ کے مئیر بھی سٹال دیکھ کر بہت خوش ہوئے ان کو اور سوسائٹی کے صدر کو جو ان کے ہمراہ تھے بعض کتب تحفہ پیش کی گئیں جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیں۔سٹال کو کامیاب بنانے میں ایلڈ رویٹ کے احباب چوہدری مولا دا د صاحب، محمد عارف صاحب بھٹی اور محبوب صادق بھٹی کا نمایاں عمل دخل تھا۔جنہوں نے سٹال کے اخراجات برداشت کرنے ، اسے سجانے اور نمائش کے دوران پیغام حق پہنچانے میں مبلغین کا ہاتھ بٹایا۔اس سال کے نصف اول میں دو دفعہ احمدیہ مشن کی طرف سے ٹیلی ویژن پر انٹرویو دکھایا گیا۔ایک انٹرویو جناب شر ما صاحب کا تھا جس میں آپ نے نہایت مدلل طور پر ان امور کی وضاحت فرمائی کہ اسلام کیا ہے، خدا تعالیٰ کے متعلق اسلام اور عیسائیت کے تصور کا موازنہ، اسلام اور عیسائیت میں سے بالآ خر فتح کے حاصل ہوگی اور کیوں؟ نیز احمدیت کے ذریعہ اب تک کیا تبدیلی رونما ہوئی ہے۔