تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 335
تاریخ احمدیت۔جلد 25 335 سال 1969ء فہمیوں کا ازالہ ہو چکا ہے۔اس وقت احمد یہ سکولوں میں پانچ ہزار سے زائد مسلم طلباء و طالبات علم حاصل کر رہے ہیں۔یہ مسلمان نسل کی ایسی گرانقدر خدمت ہے جو مسلمانانِ سیرالیون کو ہمیشہ زیر بار احسان رکھے گی۔جناب ایم۔اے عبداللہ نمبر بورڈ آف گورنرز نے اپنی تقریر میں احمدی مبلغین کے جذبہ ایثار اور مضبوط قوت ارادی کی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح مختصر وقت میں احمد یہ سکولوں نے تعلیمی میدان میں نامساعد حالات کے باوجود حیران کن ترقی کی ہے۔آخر میں جناب ایم ایس مصطفیٰ صاحب سابق نائب وزیر اعظم سیرالیون نے اپنی تقریر میں احمد یہ جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُس اسلامی برادری اور اخوت کا ذکر کیا جس کی خوشبو جماعت احمدیہ کی بدولت نئے مسلم معاشرہ میں محسوس ہوتی ہے۔آپ نے دنیا بھر میں پھیلی ہوئی بعض احمدی جماعتوں کے بارہ میں اپنے مشاہدات بیان کئے اور ان کے جذ بہ خلوص کی تعریف فرمائی۔کانفرنس میں جماعت احمدیہ سیرالیون کے جنرل سیکرٹری الحاج محمد کمانڈا بونگے نے سیرالیون مشن کے سالِ گذشتہ کی رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں جماعت کی تبلیغی تنظیمی ، تربیتی اور تعلیمی میدان میں ترقیات کا جائزہ لیا گیا تھا۔رپورٹ کی کاپیاں سامعین میں بھی تقسیم کی گئیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ریڈیو اور پریس میں اس مرتبہ کا نفرنس کے پروگرام اور کارروائی کی خبریں تفصیل کے ساتھ اشاعت پذیر ہوئیں خصوصاً گورنر جنرل صاحب کی شمولیت کا بہت چرچا ہوا۔103 ۲۰ فروری کوفری ٹاؤن میں یوم مصلح موعود کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔۲۷ فروری کو عید الاضحی منائی گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی جانب سے موصول شدہ عید مبارک کا پیغام احباب کو سنایا گیا۔عید کے موقع پر اخبار Daily Mail میں مکرم مولوی محمد صدیق صاحب کا پیغام شائع ہوا جس میں مسلمانوں کو عید کی اصل غرض و غایت سے آگاہ کیا گیا۔روزنامہ Unity میں بھی عید الاضحیٰ کے اغراض و مقاصد کے عنوان سے مضمون شائع ہوا۔۳ مارچ ۱۹۶۹ء کا دن احمد یہ سیکنڈری سکول ( جماعت احمد یہ سیرالیون اور دوسرے احمدی سکولوں کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے کے لئے ملاحظہ ہو جناب عطاء الرحیم حامد صاحب ٹیچر احمد یہ سکولز سیرالیون کا مضمون مطبوعہ رسالہ تحریک جدید ربوہ اپریل ۱۹۷۰ء صفحہ ۱۷ تا ۱۹) جور و کیلئے نمایاں 104