تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 334
تاریخ احمدیت۔جلد 25 334 سال 1969ء بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا۔مسٹر اولا کروما ( وزارت تعلیم سیرالیون) سیکرٹری بورڈ آف اما مز مسلم کانگریز نے کانفرنس کے نام ایک اہم پیغام دیا جس کا ترجمہ یہ تھا کہ آپ کی جماعت لاریب اسلام کے چند نمایاں علمبرداروں میں سے ایک ہے اور اس نے مسلمانانِ سیرالیون کی اسلامی تربیت ، مروجہ علوم کی ترویج اور فروغ کے لئے نمایاں کام کیا ہے۔میری مخلصانہ دعا ہے اور امید کرتا ہوں کہ کانفرنس کی کارروائی ہمشن کی ترقیات وفتوحات میں اضافہ کا باعث ثابت ہوگی۔کانفرنس میں جن غیر از جماعت معزز مہمانوں نے سامعین سے خطاب فرمایا ان میں پیراماؤنٹ چیف ایم۔کے بونگے۔آنریبل عمر باش تقی لیڈر ایوانِ نمائندگان و وزیر حکومت سیرالیون، جناب ایم اے عبداللہ ، جناب عبدالکریم زبیر وسیکرٹری جنرل مسلم کانگریس سیرالیون، جناب ایم ایس مصطفیٰ سنوسی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔پیراماؤنٹ چیف ایم۔کے۔بونگے نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقہ میں جماعت احمد یہ مساجد اور سکول قائم کر کے لوگوں کی روحانی اور ذہنی و علمی ضروریات کی کفالت کر رہی ہے۔احمد یہ مشن کے سکول قبائلی کشمکش کی فضا سے کلّی طور پر پاک ہیں اور ہمارے بچوں کو وسیع القلب، پُرامن، قانون کا احترام کرنے والے ذہین شہریوں میں ڈھال کر اس علاقہ پر احسانِ عظیم کر رہے ہیں جس کے لئے ہم سب احمدیہ مشن کے ممنونِ احسان ہیں۔جناب عمر باشی تقی وزیر بے محکمہ و لیڈر دی ہاؤس آف پارلیمنٹ نے بتایا کہ احمدیہ تحریک نے اپنے وجود کی ضرورت عملی رنگ میں ثابت کر دی ہے۔اس ملک کا ہر پڑھا لکھا باشعور شہری احمدیت کی اسلامی اور تعلیمی و مذہبی خدمات کا بجاطور پر مداح و معترف ہے۔احمد یہ جماعت کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ دین کی اشاعت کے ساتھ ساتھ مسلم ذریت میں تعلیم عام کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے جس کے بغیر اسلام مضبوط نہیں ہوسکتا۔آپ لوگ احمدی جماعت کی برکت سے حقیقی اخوت و مساوات سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔جناب عبدالکریم زبیرو سیکرٹری جنرل مسلم کانگریس سیرالیون نے سامعین کو بتایا کہ انہیں سالہا سال سے احمدی مبلغین کے کام کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔احمدی مبلغین جس خلوص اور انہماک سے یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں بہت ہی قابل قدر ہے۔پریس میں اسلام کے خلاف استہزاء اور تمسخر ایک معمول بن گیا تھا لیکن احمدی مبلغین کے دفاع کے بعد صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔اب دینِ مبین کے خلاف بے بنیا دغلط