تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 309 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 309

تاریخ احمدیت۔جلد 25 309 سال 1969ء جماعت کو ذاتی رابطہ، اخبار احمدیہ اور سرکلر خطوط کے ذریعہ اس بارہ میں مطلع کیا گیا۔جناب غلام احمد صاحب چغتائی نے موزوں پلے کارڈ تیار کئے جسے احباب جماعت ملک کے مختلف حصوں میں لے گئے۔تبلیغی گروپس کو عام تقسیم کی غرض سے ضروری لٹریچر فراہم کیا گیا۔گو اس روز صبح بہت سردی تھی لیکن نو جوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ بچوں کی ایک بڑی تعدا دلندن مشن ہاؤس میں جمع ہوگئی۔جنہیں جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل نے خطاب کرتے ہوئے ان کے حلقہ ہائے تبلیغ اور تبلیغی روابط بڑھانے کے بارہ میں ضروری ہدایات دیں۔جماعت ہڈرزفیلڈ کے احباب نے جنرل ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی جس کی خبر ایک مقامی اخبار نے شائع کی۔دوسرے یوم التبلیغ کے موقعہ پر پچاس ہزار کی تعداد میں ایک انگریزی پمفلٹ شائع کیا گیا نیز سو سے زائد پلے کارڈ بھی تیار کئے گئے۔احمدی احباب قریباً ساڑھے دس بجے مسجد فضل لندن میں جمع ہوئے۔سب جذبہ تبلیغ سے سرشار تھے اور دعاؤں میں مصروف۔خان بشیر احمد صاحب رفیق امام مسجد فضل نے جماعت سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تین سالوں میں جب سے ہمارا نو نکاتی پروگرام شروع ہوا ہے تقریباً ستر اخبارات نے جماعت احمدیہ اور مسجد فضل کی تصاویر کے ساتھ تفصیلی مضامین شائع کئے جو بڑی کامیابی ہے۔تبلیغ کے لئے احباب کو گروپس میں تقسیم کر کے ان کا ایک ایک لیڈر مقرر کیا گیا۔اس روز لندن کو پندرہ حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔بڑے تو بڑے چھوٹے اور کمسن احمدی بچوں کے جذبہ تبلیغ کا یہ عالم تھا کہ شام کو چھ بجے جب سب دوست واپس آئے تو ایک گروپ میں شامل بچہ نے بتایا کہ ہمارے گروپ نے دو پہر کا کھانا بھی نہیں کھایا۔سارا دن بھوکارہ کر تبلیغ کی ہے۔قریباً سب کا یہی حال تھا۔خان بشیر احمد صاحب رفیق، خواجہ نذیر احمد صاحب سیکرٹری نشر و اشاعت اور غلام احمد صاحب چغتائی کی رفاقت میں میسٹ سٹریٹ تشریف لے گئے اور اخبار ڈیلی مرر ( The Daily Mirror) کے اسٹنٹ نیوز ایڈیٹر کو دو گھنٹہ تک انٹرویو دیا جس کے بعد آپ ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفتر میں گئے اور انٹرویو دیا اور شام کو اپنے ہاں تین ترک دوستوں کو مدعو کیا جن میں سے ایک انقرہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایک جرنلسٹ تھے۔خان صاحب نے نہایت عمدگی کے ساتھ احمدیت کا پیغام پہنچایا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے اور اس بات کا برملا اظہار کیا کہ آج اسلام کی صحیح خدمت صرف جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔شام کے چھ بجے جملہ تبلیغی گروپ مسجد فضل میں پہنچ گئے اور اپنی تبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی جو بہت خوشکن تھی۔