تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 308
تاریخ احمدیت۔جلد 25 308 سال 1969ء ہیں کہ انڈونیشین زبان میں جو ہماری تفسیر چھپ رہی ہے اس میں روپیہ کی کمی کی وجہ سے روک پیدا ہو رہی تھی۔اس کے لئے مکرم میاں عبدالحی صاحب نے تشویش کا اظہار کیا۔میں نے انہیں کہا کہ یہ رو پید انشاء اللہ تعالیٰ جمع ہو جائے گا۔اس کے بعد وہ 19 دسمبر کو بنڈونگ سے جا کر نہ آئے۔چنانچہ تفسیر کے خرچ وغیرہ کے متعلق انہیں پوری تفصیل کا علم تھا۔اس لئے میں نے اور مولوی ابوبکر صاحب نے انہیں کہا کہ خطبہ جمعہ آپ پڑھائیں اور ہم آپ کی تائید کریں گے۔انہوں نے خطبہ جمعہ پڑھا۔مولوی ابوبکر صاحب نے مختصر سی تقریر میں اعلان کیا کہ اس تفسیر کے تین نسخوں کی قیمت پیشگی ادا کرتا ہوں۔بس پھر کیا تھا سارے دوستوں نے پیشگی قیمت ادا کرنے کے لئے وعدے لکھوائے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے کے قریب وعدے ہوئے اور دولاکھ روپیہ سے زائد رقم اسی وقت جمع ہوگئی۔الحمد للہ علی ذالک۔مکرم احمد صاحب پولیس افسر جا کر تہ نے ایک لاکھ بیس ہزار کی رقم دی اور مکرم لیفٹینٹ کولونیل محمد صاحب نے ایک لاکھ روپیہ کی رقم دی۔70 انگلستان امسال عید الاضحی ۲۷ فروری کو مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔گلاسگو میں نماز عید مکرم بشیر احمد آرچرڈ صاحب نے پڑھائی اور قربانی کا فلسفہ بیان کیا۔پریسٹن ، برمنگھم، بریڈفورڈ ، لیڈز، ہڈرز فیلڈ اور برسٹل میں بھی نماز عید با جماعت ادا کی گئی۔لندن میں تقریباً ۱۶۰۰ار افراد نے نماز عید میں شرکت کی۔لئیق احمد طاہر صاحب نے حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی جانب سے عید مبارک کا درج ذیل پیغام پڑھ کر سنایا۔پیغام کا ترجمہ یہ ہے: تمام احباب جماعت احمدیہ انگلستان کو السلام علیکم اور عید مبارک۔خدا تعالیٰ آپ کو عید الاضحی کی اہمیت اور اس کے مقاصد سمجھنے کی پوری توفیق عطا فرمائے۔آمین 71 عید الاضحی کے تیسرے دن یکم مارچ کو مشن میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد غیر از جماعت احباب نے بھی شرکت کی اور تبلیغ کا موقع میسر آیا۔یہ سال تبلیغی نقطہ نگاہ سے ایک نمایاں حیثیت کا حامل تھا جس میں لاکھوں افراد تک نہایت کامیابی سے پیغام حق پہنچا۔اس سال جماعت احمد یہ انگلستان نے دو بار یوم التبلیغ منایا۔(۱۶ مارچ و ۲ ستمبر ۱۹۶۹ء) اس کے علاوہ دو بار ہفتہ ہائے تبلیغ کا انعقاد عمل میں آیا۔پہلے یوم التبلیغ کے موقعہ پر احباب