تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 305
تاریخ احمدیت۔جلد 25 305 سال 1969ء والے ایک گروپ میں اسلام پر تقریر کی اور سامعین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئے۔حلقہ شکاگو میں شکر الہی صاحب حسین کی سرکردگی میں یوم تبلیغ منایا گیا۔اس موقع پر پندرہ ہزار اسلامی اشتہارات چھپوا کر تقسیم کئے گئے۔اس سلسلہ میں سید جواد علی صاحب نے بھی چار قسم کے اشتہارات شائع کرنے کا اہتمام کیا۔بعض اشتہارات ہیں ہزار کی تعداد میں چھپوائے گئے۔نیو یارک مشن کی طرف سے بھی یوم التبلیغ منایا گیا۔جناب سید جواد علی صاحب نے اس موقع پر قرآن کریم دنیا کیلئے ہدایت ہے“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔۲۳ راگست سے ۲۹ اگست تک امریکہ مشن کے زیرانتظام ایک تعلیمی وتربیتی کلاس کا انعقاد ہوا جس میں چھپیں طلباء نے حصہ لیا۔احمدی نوجوانوں کو کھانا پکانے اور گھڑ سواری کی مشق بھی کرائی گئی۔۳۰ و ۳۱ را گست ۱۹۶۹ء کو ڈیٹین میں امریکہ کی احمدی جماعتوں کا کامیاب سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔قریشی مقبول احمد صاحب انچارج مشن نے افتتاحی تقریر سے قبل حضور کا برقی پیغام پڑھ کر سنایا۔پیغام حضور انور حضور انور نے فرمایا:۔63 اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں برکت ڈالے اور ہر ممبر کو خدمت دین اسلام کی توفیق بخشے عملی نمونہ سے تبلیغ اسلام کریں اور ہر فرد پر واضح کریں کہ دنیا کا امن مذهب امن (اسلام) کی پیروی کرنے سے ہی قائم ہوسکتا ہے۔نیز تمام ممبران کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتی اس کا نفرنس میں محمد قاسم صاحب امیر ڈیٹن مشن ہمنیر احمد صاحب امیر سینٹ لوئس مشن ،سید جواد علی صاحب، بشیر افضل صاحب امیر نیو یارک مشن، ڈاکٹر بشیر الدین اسامہ امیر ڈیٹرائٹ مشن ، ڈاکٹر خلیل احمد صاحب ناصر اور قریشی مقبول احمد صاحب انچارج مشن اور بعض دیگر اصحاب نے خطاب فرمایا۔کانفرنس میں تمام جماعتوں کے امراء نے اپنے اپنے مشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی نیز انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کی ذیلی تنظیموں کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔مشن کے مختلف تبلیغی مراکز میں زائرین کی آمد کا سلسلہ اس سال بھی زور وشور سے جاری رہا اور ڈیٹن ، واشنگٹن اور شکا گوسنٹرز ملک کے مختلف حلقوں اور بیرونی ملک سے آنے والے احباب تک 64۔پیغام حق پہنچانے اور انہیں لٹریچر مہیا کرنے میں سرگرم عمل رہے۔قریشی مقبول احمد صاحب ایک