تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 304 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 304

تاریخ احمدیت۔جلد 25 304 سال 1969ء صاحب مبلغ انچارج اور سید جواد علی صاحب سیکرٹری امریکہ مشن کو تقاریر اور ملاقاتوں کے ذریعہ ہزاروں افراد تک پیغام حق پہنچانے کا موقع ملا۔ان دنوں مشی گن ریاست کے شہر ایسٹ لینکس میں سید حضرت اللہ پاشا صاحب حصول تعلیم کی غرض سے وہاں مقیم تھے آپ نے مسلم ایسوسی ایشن کی ایک خاص میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں قریشی مقبول احمد صاحب کو اسلام ہر زمانہ میں ایک قابل عمل مذہب ہے“ کے موضوع پر تقریر کی۔تقریر کے بعد سوالات کا سلسلہ جاری رہا۔میٹنگ بہت کامیاب رہی۔اس میں سعودی عرب، مصر، ہندوستان ، پاکستان اور امریکہ کے باشندے شریک ہوئے۔عید الاضحیٰ کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مبارکباد کا پیغام موصول ہوا جو تمام جماعتوں میں بھجوا دیا گیا۔ڈیٹن میں نماز عید کے بعد دو دعوتیں کی گئیں جن میں غیر مسلم احباب بھی شریک ہوئے۔واکسیکن میں نماز عید کے بعد دعوت ہوئی جس میں ۲۰۰ را حباب نے شرکت کی۔قریشی مقبول احمد صاحب نے یونیورسٹی آف ڈیٹن کے مسلمان طلباء میں اسلامی شادی کے موضوع پر ایک تقریر کی۔اس تقریب کو ٹیلی ویژن کی خبروں میں بھی دکھایا گیا۔آپ نے ڈیٹن کے ایک چرچ میں دوصد حاضرین کے سامنے لیکچر دیا اور پھر سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ڈیٹن کے ایک مقامی ہائی سکول کی دو کلاسز کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔بعد میں طلباء دیر تک سوالات کر کے مزید معلومات حاصل کرتے رہے۔اسی طرح ویلری ہائی سکول کے طلباء کو بھی آپ نے اسلام کے بنیادی اصولوں پر تقریر کی۔یہاں بھی سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔بالٹی مور کی ایک مختصر یہودی فیملی جس کے سربراہ کچی عبداللہ شریف تھے، جو پچھلے سال اسلام میں داخل ہو گئے تھے۔ان کے مسلمان ہونے پر یہودی تنظیم میں چہ میگوئیاں ہوئیں اور منتظمین نے اس نوجوان کو بلا کر تقریر کروائی کہ اس نے اسلام کیوں قبول کیا۔جس کے بعد مبلغ امریکہ سید جواد علی صاحب نے حاضرین سے خطاب کیا اور پھر حاضرین کے سوالوں کے جوابات دئے۔یہ پہلا موقع تھا کہ کسی یہودی تنظیم کے سامنے ان حضرات کو اسلامی تعلیمات پیش کرنے کا موقع ملا۔واشنگٹن کے ایک مقامی چرچ میں ہندوازم، عیسائیت، یہودیت ، بدھ ازم اور اسلام کے نمائندگان پر مشتمل ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔سید جواد علی صاحب نے مذاکرہ میں اسلام کی نمائندگی کا فریضہ ادا کیا نیز سوالوں کے جوابات دینے کے علاوہ سامعین اور نمائندگان میں لٹریچر بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر کسی اور نمائندہ کی طرف سے کوئی لٹریچر تقسیم نہیں ہوا۔آپ نے واشنگٹن کے ایک میتھوڈسٹ چرچ میں موازنہ مذاہب سے دلچسپی رکھنے