تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 294 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 294

تاریخ احمدیت۔جلد 25 294 سال 1969ء چکر لگا رہا ہے میں محسوس کرتا ہوں کہ قادیان در حقیقت جنت ہے۔اور اس میں رہائش رکھنے والے تمام احمدی دیوتے (فرشتے) ہیں۔ربوہ میں یوم دفاع ۶ ستمبر ۱۹۶۹ء کو ربوہ میں یوم دفاع کی تقریب اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔جملہ دفاتر اور تعلیمی ادارہ جات میں تعطیل رہی۔نماز فجر کے بعد تمام مقامی مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور شھداء کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔عمارتوں پر پاکستانی پر چم لہرایا گیا۔بعد نماز عصر سرگودھا ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہداء کی یاد میں باسکٹ بال کا ایک میچ ہوا۔جس میں لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک مرحوم اور بریگیڈئیر احسن رشید شامی مرحوم کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر آرمی سٹیشن ہیڈ کوارٹر سرگودھا کے نمائندہ کی حیثیت سے میجر جنرل عبدالقادر صاحب تشریف لائے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔پانچواں آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ 48 ۲۶ ستمبر سے ۲۸ ستمبر ۱۹۶۹ء تک ربوہ میں پانچویں آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ائیر کموڈور ظفر چوہدری صاحب ٹیشن کمانڈر پی۔اے۔ایف سرگودھا نے کیا اور اس کے اختتام پر چوہدری محمد صدیق صاحب سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن نے انعامات تقسیم گئے۔کلب سیکشن میں ریلوے کی نامی گرامی ٹیم اور کالج سیکشن میں اسلامیہ کالج لائل پور کی ٹیم چیمپئین قرار پائی۔ہر دو سیکشنوں میں علی الترتیب ربوہ اور میونسل کا لج وزیر آباد کی ٹیمیں رنرز آپ رہیں۔اس ٹورنا منٹ میں ربوہ کے علاوہ لاہور، لائل پور (فیصل آباد)،سرگودھا،سیالکوٹ، وزیر آبا داور جھنگ کی ۱۳ نامورٹیموں نے شرکت کی جن میں ملک گیر شہرت کے حامل متعدد مایہ ناز کھلاڑی بھی شامل تھے اور انہوں نے طاقت و توانائی، عزم و حوصلہ، چیستی، چابکدستی اور داؤ پیچ کے بل پر نہایت بلند پایہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر بیرونی مقامات کے کثیر التعداد شائقین کے علاوہ نیشنل سپورٹس کی متعدد نامور شخصیتیں بھی ربوہ آئیں۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وسیع پیمانہ پر ظہرانہ دیا گیا جس میں متعدد مہمانوں نے بھی شمولیت فرمائی۔49