تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 290 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 290

تاریخ احمدیت۔جلد 25 290 سال 1969ء غلط رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس نمائش کا چارٹران غلط فہمیوں پر ایک کاری ضرب ہے۔نہایت خوبصورتی، سجاوٹ اور قرینہ وترتیب کے ساتھ لگائی گئی نمائش اپنوں اور غیروں کی مبارکباد قبول کر رہی ہے۔(۳) ڈاکٹر ستیش۔کینا نور :۔مجھے اسلام کی خوبی اور فضیلت دیکھنے کا آج ہی موقعہ ملا ہے۔میں احمد یہ جماعت کا شکر گزار ہوں جس نے اس کے لئے راہ ہموار کر دی۔(۴) ایک ہندو سکالر :۔کیرالہ میں اس قسم کی نمائش پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی ہے۔یہ نمائش اسلام کی ترقی کا ایک سنگِ میل ہے۔احمد یہ جماعت کے بارے میں آنکھیں بند کر کے اعتراض کرنے والوں کیلئے نمائش ایک کاری ضرب ہے۔الغرض یہ نمائش اپنے ظاہری حسن و خوبی اور خوبصورتی کے علاوہ ایک ٹھوس اور معلوماتی کا رنامہ تھا۔جو جماعت احمدیہ کالی کٹ کے نوجوانوں نے سرانجام دیا۔42 ایک درویش قادیان کی آل انڈیاریڈیو جالندھر سے تقریر ۶ امئی ۱۹۶۹ ء کو گیانی عبداللطیف صاحب درویش قادیان کی ایک تقریر پنجابی زبان میں آل انڈیا ریڈیو جالندھر سے نشر کی گئی۔جس کا عنوان تھا ” وقت کی پابندی قرآن اور حدیث کی روشنی میں۔ربوہ میں سیرت النبی منانے کا عظیم الشان جلسہ ۲۹ مئی ۱۹۶۹ء کو لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے زیر اہتمام مسجد مبارک میں محترم مولانا ابو العطاء صاحب کی زیر صدارت سیرت النبی ﷺ کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں علمائے سلسلہ نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت مقدسہ پر ایمان افروز تقاریر کے دوران حضور علیہ کے انتہائی ارفع و اعلیٰ مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔نیز بعض اصحاب نے آنحضور ﷺ کی شان اقدس میں حضرت بانی سلسلہ علیہ السلام کا عربی اردو کلام سنانے کے علاوہ متعدد شعراء نے اپنا نعتیہ کلام پیش کر کے آنحضور ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔44-