تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 289
تاریخ احمدیت۔جلد 25 289 سال 1969ء یہ نمائش اپنے علاقے میں اپنی طرز کی ایک انوکھی نمائش تھی جس میں نہایت قرینہ اور سلیقہ کے ساتھ بہتر ۷۲ مختلف قطعات بہت خوبصورت اور جاذب نظر لکھائی میں آویزاں تھے۔علاوہ ازیں اسے بہت سی تصاویر سے مزین کیا گیا جن سے جماعت احمدیہ کی بین الاقوامی دین کی خدمت کی عکاسی ہوتی تھی۔نمائش میں جماعت احمدیہ کا مختلف زبانوں پر مشتمل لٹریچر قرآن کریم کے تراجم، مختلف زبانوں کی کتب اور اکناف عالم سے شائع ہونے والے جرائد و رسائل بھی رکھے گئے تھے۔مئی کو نمائش ہال میں ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی گئی۔کانفرنس کی نمائندگی مکرم مولوی ابوالوفا صاحب مبلغ انچارج کیرالہ نے کی۔اس نمائش اور پریس کانفرنس کا ذکر کیرالہ کے سرکردہ اخباروں نے نمایاں طور پر شائع کیا اور جماعت احمدیہ کی عالمگیر تبلیغی سرگرمیوں کو سراہا۔نمائش دیکھنے والوں کی آراء معلوم کرنے کیلئے نمائش ہال کے دونوں دروازوں کے پاس ایک ایک Visitor's Book رکھی گئی تھی۔ان ہر دو Books میں مالا یا لم ، تامل، اردو، انگریزی، عربی، گجراتی اور ہندی زبانوں میں ناظرین نے اپنی قیمتی آراء تحریر فرمائیں۔بعضوں نے لکھا کہ نمائش دیکھنے کے بعد تحریک احمدیت کے بارے میں دل میں عزت و احترام کے جذبات پیدا ہوئے اور احمدیت کے متعلق کئی شکوک رفع ہو گئے۔بعض نے لکھا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے سورۃ تکویر پیشگوئیوں کی عملی تصویر دیکھی اور دجال و یاجوج و ماجوج کی حقیقت و اصلیت کا علم ہوا۔بعض نے لکھا کہ واقعی احمد یہ جماعت اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دوسرا نام ہے۔نمائش نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسلام کی حقیقت اور اس کی سچائی دنیا میں روزِ روشن کی طرح صرف جماعت احمد یہ ہی پیش کر سکتی ہے۔ہندوؤں، عیسائیوں اور مسلمانوں نے اپنی آراء میں خوب تعریفی کلمات لکھے۔بعض ملاحظہ ہوں:۔(۱) پی۔ایم محمد صاحب میری عمراب ۵۵ سال ہے۔میں نے اپنی ساری زندگی میں اتنی اچھی علمی نمائش نہیں دیکھی۔اس کی ترتیب دینے والوں کی خدمت میں میں محبت وعقیدت کے پھول نچھاور کر رہا ہوں۔(۲) عبداللہ صاحب والا پٹنم :۔میں نے مسلسل تین روز تک روزانہ ایک ایک گھنٹہ نمائش کا تفصیلی جائزہ لیا۔جس طرح مذاہب عالم کے درمیان اسلام مختلف غلط فہمیوں کا شکار ہے اسی طرح اسلامی سلسلوں میں جماعت احمدیہ کو بھی