تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 240
تاریخ احمدیت۔جلد 25 240 سال 1969ء کی تعمیر آپ کے زمانہ امارت کا ایک عظیم الشان کارنامہ ہے۔آپ اردو، فارسی اور عربی کے فاضل بزرگ، بہترین انشاء پرداز اور قادر الکلام لیکچرار تھے۔جلسہ سالانہ ربوہ کے مقدس سٹیج سے درج ذیل عنوان پر آپ کی علم و معرفت سے لبریز تقاریر ہوئیں اور بہت مقبول ہوئیں اور سلسلہ کے شعبہ نشر واشاعت کی طرف سے شائع کی گئیں۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (جلسه سالانه ۱۹۵۴ء) ۲۔حیات مسیح کے عقیدہ کے نقصانات (جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ء) ۳ معجزات حضرت مسیح موعود علیہ السلام (جلسه سالانه ۱۹۵۸ء) ۴۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور عبادات ( جلسہ سالانہ جنوری ۱۹۶۰ء) حافظ شفیق احمد صاحب (وفات: ۳۱ جنوری/ یکم فروری ۱۹۶۹ء) سلسلہ کے بزرگ شاعر جناب قیس مینائی صاحب نجیب آبادی کے برادر اصغر تھے۔۱۹۳۶ء سے تا دم آخر حافظ کلاس کے معلم کی حیثیت سے خدمات بجالاتے رہے۔جماعت احمدیہ کے بہت سے حفاظ آپ کے شاگرد تھے۔حق تعالیٰ نے انہیں لحن داؤدی عطا فرمایا تھا۔قرآن کریم بہت خوش الحانی سے پڑھتے تھے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر سالہا سال تک آپ کو تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل ہوا۔بہت صابر و شاکر، کم گو اور مرنجان مرنج طبیعت رکھنے والے درویش صفت بزرگ تھے۔جن کی زندگی مولانا ابوالعطاء صاحب کے الفاظ میں " قابل رشک مومنانہ زندگی تھی۔الحاج احمد عُکاشی صاحب (وفات: ۲ فروری ۱۹۶۹ء) علاقہ اروشه ( تنزانیہ، مشرقی افریقہ) کے ایک نہایت مخلص اور مخیر بزرگ اور نہایت دلیر مبلغ تھے۔جماعتی کاموں اور مالی جہاد میں نہایت شوق سے حصہ لیتے تھے۔تبلیغ کا تو جنون تھا چنانچہ اپنے علاقہ میں آپ نے اکثر بڑے افسران کو تبلیغ کی۔اپنے قریبی رشتہ دار کے ایک یتیم بچہ کی بڑی محبت سے پرورش کی اور پھر اسے اپنے خرچ پر جامعہ احمد یہ ربوہ میں بغرض تعلیم بھیجا۔یہ نو جوان محمد عبدی تھے۔آپ نے وفات سے قبل اپنے تمام خاندان کو جمع کر کے اپنی آخری وصیت ٹیپ ریکارڈ کی جس