تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 230 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 230

تاریخ احمدیت۔جلد 25 230 سال 1969ء اسکیم۔۸۔مکالمہ مخاطبہ اولیاء اور ہمارا دیں۔۹۔احرار احمدی تنازع کے متعلق میاں ممتاز محمد دولتانہ صدرصو بہ مسلم لیگ کی تقریر ۱۰۔ختم نبوت کا منکر کون۔۱۱۔خاتم ولایت اور اس کی بہن۔۱۲۔علماء شر کی نشانیاں۔۱۳۔ازالہ شر ۱۴۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے دعوی کی حقیقت۔۱۵۔قادیانیوں کے بعد شیعوں کی باری۔فتویٰ باز علماء کے ارادے۔۱۶۔جماعت احمدیہ کے عقائد۔کیا وہ ہیں جو احرار کہتے ہیں یا جو وہ خود کہتے ہیں۔۱۷۔کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا۔۱۸۔ایڈیٹر صاحب اعتصام کا مشورہ اور ہماری گذارش۔( مندرجہ بالا پمفلٹ سیالکوٹ شہر کے جن مطابع میں چھپوائے گئے ان کے نام یہ ہیں۔تعلیمی پر لیں۔مسلم الیکٹرک پریس۔ریمل گا میٹڈ پریس نعیمی پریس۔ممتاز برقی پریس) اولاد سیده مسلمی صاحبہ (اہلیہ سید محمود احمد صاحب)۔ڈاکٹر علی اسلم صاحب آف نیروبی۔سیدہ رُشدی اہلیہ سیدار شد حسین صاحب۔ڈاکٹر سید علی احسن صاحب۔سید علی اعظم صاحب حضرت ماسٹر چراغ محمد صاحب آف کھارا متصل قادیان ولادت : ۱۸۹۱ء بیعت : ۱۹۰۳ء وفات : ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء آپ کے فرزند صو بیدار طفیل محمد صاحب تحریر فرماتے ہیں۔71 ”میرے والد ۱۸۹۱ء کے ابتدائی ایام میں پیدا ہوئے۔بچپن کے ایام آپ نے قادیان کی مقدس بستی میں ایک طالب علم کی حیثیت سے گزارے اور اللہ تعالیٰ نے) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا ہم جماعت ہونے کا شرف عطا فرمایا۔قادیان میں تعلیم الاسلام سکول کے اولین طلبہ میں سے تھے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی زیارت کے مواقع کثرت سے میسر آتے۔حضور کے پاک کلمات سن کر ایمان کی مضبوطی حاصل ہوئی۔۱۹۱۰ء میں آپ نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔اسی سال تعلیم الاسلام ہائی سکول ( قادیان) میں پڑھانے کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نے آپ کو مقرر فرمایا۔اس وقت آپ کو پولیس میں سب انسپکٹر اور پوسٹ آفس سے پوسٹ ماسٹر کی ملازمت کے لئے پیشکش ہوئی۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے حضور حاضر ہونے پر حضور نے آپ کو فرمایا۔میاں! آپ خدمت سلسلہ کریں۔اس عرصہ میں آپ نے مزید تعلیم کے لئے ۱۹۱۱ء تا ۱۹۱۳ء لاہور کے ایک کالج میں داخلہ لیا اور پھر دوبارہ تعلیم الاسلام ہائی سکول میں اپنی ملازمت پر حاضر ہو گئے ( قادیان گائیڈ ( مؤلفہ محمد یا مین