تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 229 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 229

تاریخ احمدیت۔جلد 25 229 سال 1969ء کرتے ہیں کہ ہمارا مرکز لاہور ہے قادیان نہیں اور قادیانی تمہیں یہ یہ کہتے ہیں اور ہم تمہارے بارے میں یہ خیالات رکھتے ہیں۔میں نے حضرت شاہ صاحب مرحوم سے یہ ساری باتیں کھل کر دردمندانہ انداز میں کی تھیں۔حضرت استاذنا لمحترم سید محمد اسحاق صاحب نے متعددموقعوں پر حضرت شاہ صاحب سے نہایت مؤثر انداز میں گفتگو فرمائی تھی۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی حضرت شاہ صاحب کے اعزاز میں دعوت دی تھی۔خاکسار کو بھی حاضری کا شرف حاصل تھا۔اس مجلس میں میں نے حضور سے عرض کیا کہ حضور، شاہ صاحب کی خواہش ہے کہ اخبارات میں ایک دوسرے کے متعلق تلخ لہجہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ فریقین میں مصالحت ہو جانی چاہیے۔حضور نے فرمایا کہ ہماری طرف سے تو صرف جواب دیا جاتا ہے اگر ادھر سے زیادتی نہ ہو تو ہماری طرف سے تو غیر مبائعین کا ذکر کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔اگر شاہ صاحب پیغام صلح کے بارے میں انتظام کراسکیں گے تو ہم ہر طرح ایسی مصالحت کے لئے تیار ہیں بلکہ اسے پسند کریں گے۔حضور کے ارشادات کا حضرت شاہ صاحب پر خاص اثر تھا اس کے تھوڑے عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق عطا فرما دی کہ بیعت خلافت کر کے جماعتی خدمات میں حصہ لیں چنانچہ حضرت شاہ صاحب مجسم تبلیغ بن گئے۔خاندانی شرافت و وجاہت کے علاوہ بہت سی ذاتی خوبیوں کے آپ مالک تھے گفتگو کا انداز محبت سے پر ہوتا تھا۔طبیعت میں جو دوسخاوت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔صاحب علم بزرگ تھے ان کی گفتگو میں روحانیت کا رنگ جھلکتا تھا۔مہمان نوازی ان کا خاص وصف تھا۔سیالکوٹ کی جماعت کے سالانہ جلسوں کے موقعہ پر مجھے کئی مرتبہ حضرت شاہ صاحب کے ہاں قیام کرنے کا موقع ملا ہے وہاں روحانی ماحول میسر آتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے انہیں جماعتہائے ضلع سیالکوٹ کے امیر کے طور پر بھی خدمات بجالانے کی سعادت عطا فرمائی۔تالیفات ا۔(کتاب) تحقیق حق“ ( ناشر احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور ) ۲۔( پمفلٹ ) مولانا مودودی کے عقائد میں تبدیلی (۱۲ دسمبر ۱۹۵۱ء) ۳۔( پمفلٹ) یہ بالکل جھوٹ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے مسلمانوں کو گالیاں دی ہیں۔۴۔بنی نوع انسان کو خالص توحید کی دعوت۔۵۔آل پارٹیز کانفرنس کا پروگرام۔۶۔دھو کہ کون دے رہا ہے۔۷۔مدافعت نمبرا عطاء اللہ بخاری صاحب کی