تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 217 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 217

تاریخ احمدیت۔جلد 25 217 سال 1969ء جا کر دوائیاں دیتے یہاں تک کہ قریبی گاؤں میں خود جا کر طبی خدمات انجام دیتے۔خاص کر جلسہ سالانہ کے موقع پر کئی کئی روز متواتر ہسپتال میں ہی رہتے۔آپ مریضوں سے بہت ہی خوش خلقی ، شفقت اور ہمدردی سے پیش آتے یعنی اکثر اوقات انڈور مریضوں کی ضروریات گھر سے ہی پوری کر دیا کرتے تھے۔اول تو آپ چھٹی لیتے ہی نہ تھے اور اگر اتنی لمبی ملازمت میں آپ نے دو یا تین مرتبہ رخصت لی بھی تو آپ نے گھر نہیں گزاری بلکہ تبلیغ دین کے لئے باہر چلے جایا کرتے اور اس طرح کئی ایک گھرانے ان کی وجہ سے احمدیت میں داخل ہو گئے اور ہمارے گاؤں کے بھی چند ایک آدمی ان کے اخلاق اور اخلاص کی وجہ سے احمدی ہو گئے۔آپ تحریک جدید کے پانچیزاری مجاہدین میں بھی شامل تھے۔اور اسماء مجاہدین کی فہرست میں 42 آپ کا نمبر شمار ۲۶۰۶ ہے۔آپ کی اہلیہ اور بچے بھی پانچ زاری مجاہدین میں شامل تھے۔ڈاکٹر محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب کی چشم دید شہادت ہے کہ:۔میں نے دیکھا ہے کہ ہر وقت خدمت کے لئے حاضر رہا کرتے تھے۔چونکہ ان دنوں میں عملہ بہت تھوڑا تھا۔ہسپتال کا دفتر کا کام بھی وہی سرانجام دیتے تھے اور بعض اوقات رات کے دس بجے سے گیارہ بجے تک بھی والد صاحب کے ساتھ کام کیا کرتے تھے اس سے مراد تحریری یا دفتری کام ہے۔آپ میں کمال خوبی تھی کہ آپ لگا تار دو تین روز کام کرنے کے بعد بھی تھکتے نہ تھے آپ کو قادیان میں بطور طبی خادم ہونے کے بہت سے بزرگان سلسلہ اور صحابہ کرام کی خدمت کا موقع ملا تھا۔جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر آپ کمر ہمت کس لیتے تھے اور لگا تار دن رات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کی طبی خدمت سرانجام دیا کرتے تھے۔مجھے ۱۹۳۶ء سے ۱۹۴۷ء تک نور ہسپتال قادیان میں بطور آنریری ڈاکٹر کے خدمت کا موقع ملا ہے اور صوفی صاحب کے ساتھ کبھی انڈور مریضوں کی نگرانی کا کام کرنے کا موقع ملا ہے۔میں نے صوفی صاحب کو ہر وقت حاضر باش اور بہت محنتی پایا۔تقریباً قادیان کے سب پرانے لوگ ان کی شخصیت سے واقف ہوں گے وہ بہت محبت و خوش خلقی سے بیماروں کی خدمت کیا کرتے تھے۔تقسیم ملک کے بعد بھی آپ، جب تک مرکز سلسلہ لاہور میں رہا اور نور ہسپتال بھی وہیں رہا آپ وہاں بھی کام کرتے رہے پھر اس کے بعد ربوہ میں مرکز منتقل ہوا تو