تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 162
تاریخ احمدیت۔جلد 25 162 سال 1969ء آپ کی اس آدھ گھنٹے کی تقریر کود چیپسی سے سنا گیا۔مورخہ ۲۷ نومبر کو گوردوارہ اکال گڑھ قادیان میں بھی مکرم گیانی صاحب کو تقریر کرنے کیلئے دعوت دی گئی۔چنانچہ موصوف نے شری گورونانک کے پیغام پر پون گھنٹہ تقریر کی۔گیانی صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شری گورونانک جی مہاراج کا پیغام دلوں کو موہ لینے والا اور بنی نوع انسان میں باہمی پریم اور محبت کی بنیادوں کو استوار کرنے والا تھا۔جس سے سب قسم کے جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں۔آؤ ہم اس مبارک جنم شتابدی کے موقعہ پر اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔مورخه ۲۹ نومبر کو آئی ٹی آئی قادیان کے اساتذہ وطلبہ کی طرف سے بھی اسی قسم کی ایک تقریب منائی گئی اور جلوس نکالا گیا۔جس میں جماعت کی طرف سے بھی متعدد احباب نے باوجو د رمضان میں درس القرآن وغیرہ کی مصروفیت کے حصہ لیا۔اور اپنے سکھ دوستوں کی اس خوشی میں شریک ہوئے۔اسی طرح مقامی طور پر جماعت احمدیہ نے ایسی جملہ تقاریب میں حصہ لیا۔جماعت احمدیہ کے شائع کردہ اردو تراجم قرآن و تفاسیر جماعت احمدیہ کی طرف سے اب تک قرآن مجید کے جو اردو تراجم اور تفاسیر شائع ہوئیں لاہور کے ماہنامہ سیارہ ڈائجسٹ نے ماہ نومبر و دسمبر ۱۹۶۹ ء کے شمارہ میں نہایت محنت اور عرقریزی سے اپنی معلومات کی حد تک ایک جامع فہرست پیش کی۔یہ فہرست پاکستان کے محقق و فاضل جناب محمد عالم مختار حق صاحب نے مرتب فرمائی تھی اور اس میں جماعت احمدیہ کے علاوہ دیگر اردو تراجم وتفاسیر کا بھی تفصیلی تذکرہ تھا۔(فہرست کی تیاری میں مولانا شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی نے معاونت فرمائی جس کا شکریہ مرتب نے فہرست کے شروع میں ادا کیا ہے )۔ذیل میں فہرست کے نقشہ اور نمبروں کے مطابق مرتب ہی کے الفاظ میں جماعت احمدیہ کے شائع کردہ اردو تراجم قرآن و تفاسیر کی تفصیل بیان کی جاتی ہے:۔حصہ الف نام مترجم یا مفتر نام ترجمه ی تفسیر مقام اشاعت مطبع سن طباعت ضخامه