تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 161 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 161

تاریخ احمدیت۔جلد 25 161 سال 1969ء کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔اس کمیٹی کو با قاعدہ منصوبہ بنا کر اجتماعوں کے انعقاد سے تین ماہ قبل کام شروع کر دینا چاہیے اور یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اجتماعوں میں ہر مجلس کی نمائندگی سے متعلق کم از کم معیار تک ضرور پہنچ جائیں۔نیز فرمایا کہ جماعتی نظام بھی میرے سامنے ذمہ دار ہوگا۔اس امر کا کہ ہر جماعت کے نمائندے اجتماعات میں ضرور شریک ہوں۔دو حضرت بابا نانک کی پانصد سالہ تقریب برسی میں احمد یہ وفد کی شمولیت ۲۳ نومبر ۱۹۶۹ء کو حضرت بابا نانک کی پانچ صدسالہ برسی کی خصوصی تقریبات امرتسر میں ہوئیں۔اس موقع پر ۲۰ نومبر کو اخبار ”بدر" قادیان نے ”حضرت بابا نانک نمبر“ شائع کیا جس کے مضامین کو ہر حلقہ میں دلچسپی سے پڑھا گیا۔علاوہ ازیں نظارت دعوت و تبلیغ کا ایک نمائندہ وفدا مرتسر گیا جس میں الحاج مولوی عبد القادر صاحب دانش دہلوی ، مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری ایڈیٹر بدر ، مولوی بشیر احمد صاحب کالا افغاناں اور عبدالرشید صاحب بدر شامل تھے۔وفد کے پاس اخبار بدر کے خصوصی نمبر کے علاوہ پنجابی ، ہندی اور انگریزی زبان کا کثیر التعداد لٹریچر تھا جسے دربار صاحب کی زیارت کے لئے آنے والے دوستوں میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔اسی طرح امرتسر کے بازاروں میں گھوم کر سنجیدہ مزاج چیدہ چیدہ افراد تک اس تقریب کا قیمتی روحانی تحفہ پہنچایا گیا۔دربار صاحب ( گولڈن ٹیمل ) میں اخبار بدر اور دوسرا لٹریچر حاصل کرنے والوں کا اشتیاق قابل تقلید تھا۔بوقت تقسیم ایک انبوہ کثیر جمع ہو جاتا اور ہر شخص یہی خواہش رکھتا کہ اس میں سے اسے ضرور روحانی تحفہ ملے۔لٹریچر پاکر مختلف ٹولیوں میں کھڑے اور بیٹھے دوست اس کا دلچسپی سے مطالعہ کرتے رہے۔بعض دوستوں نے اسے اپنے پاس محفوظ کر لیا کہ گھر جا کر اطمینان سے پڑھیں گے۔اردو میں شائع شدہ پرچہ بدر اور دوسرے لٹریچر کو زیادہ اشتیاق سے وصول کیا گیا اور اس کے مطالعہ کی خواہش کی گئی۔۲۳ نومبر کی رات کو بوقت آٹھ بجے صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی جالندھر ریڈیو سے ایک تقریرہ بابا نانک اور وحدانیت“ کے عنوان سے نشر ہوئی۔جو آپ نے ریڈیو والوں کی خواہش پر بتاریخ ۲۰ نومبر ریکارڈ کرائی تھی۔اس تقریر کو بھی سب جگہ بڑی دلچسپی سے سنا گیا اور پسند کیا گیا۔اسی روز رات کے وقت گوردوارہ سنگھ سبھا جالندھر میں مکرم گیانی عبداللطیف صاحب درویش قادیان کی تقریر ہوئی۔آپ نے اپنی تقریر میں حضرت بابا نانک کی تعلیمات عشق الہی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حضرت بابا صاحب موصوف انسانی دلوں میں ایکتا اور اتحاد پیدا کرنے آئے تھے اور اسی کا پر چار کرتے رہے۔