تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 117 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 117

تاریخ احمدیت۔جلد 25 117 سال 1969ء کا اعزاز ”ہلال جرات دیا گیا۔اس سے پہلے انہیں ”ستارہ قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔جنگ کے خاتمہ کے بعد انہیں سٹاف کالج کوئٹہ میں بحیثیت کمانڈنگ آفیسر متعین کیا گیا۔بعد ازاں انہیں ادارہ میثاق وسطی (سینٹو) کے ہیڈ کوارٹر انقرہ میں پاکستان کا نمائندہ بنا کر بھیجا گیا۔مرحوم نے اپنے پیچھے دولڑ کے اور ایک لڑکی چھوڑی ہے۔اُن کے دونوں لڑکے فوج میں ہیں۔میجر جنرل عبد العلی ملک اُن کے چھوٹے بھائی ہیں۔جنہوں نے چونڈہ کے محاذ پر ٹینکوں کی عظیم جنگ میں پاکستانی فوج کی کمان کی اور ایسے کارنامے سرانجام دیئے کہ تاریخ حرب کے ماہرین حیران و ششدر رہ گئے۔اُس وقت موصوف بریگیڈیر تھے۔انہیں بھی بڑے بھائی کی طرح ہلال جرات کا اعزاز ملا۔۲۔اسی تاریخ کو روزنامہ نوائے وقت نے حسب ذیل خبر شائع کی۔د لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک کی وفات پر صدر یحیی خان کا اظہار تعزیت چھمب جوڑیاں کے ہیرو کی میت بدھ کو بذریعہ طیارہ راولپنڈی پہنچے گی۔" راولپنڈی ۲۳ / اگست ( رپ، پ پ (۱) صدر جنرل آغا محمد یحییٰ خان نے لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک اور بیگم ملک کی افسوسناک اور نا گہانی موت کی خبر سن کر بہت صدمہ ہوا ہے۔مرحوم جنرل اختر کی ذات میں پاکستان پاک بری فوج اپنے ایک انتہائی ممتاز افسر سے محروم ہوگئی ہے۔اللہ رخصت ہونے والے کی روح کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق سینٹو کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے فوجی مندوب لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک اور ان کی اہلیہ کی میتیں بذریعہ طیارہ ۲۶ /اگست کو یہاں لائی جارہی ہیں۔چکلالہ کے ہوائی اڈے پر اس وقت متعدد اعلی فوجی حکام اور مرحوم کے دوست اور رشتہ دار موجود ہوں گے۔لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک کی میت پورے فوجی اعزاز کے ساتھ طیارے سے اتاری جائے گی اور پھر اسی طرح تدفین کے لئے مرحوم کے آبائی گاؤں پنڈوری ضلع اور پہنچائی جائے گی۔( تدفین ربوہ میں ہوئی ہے۔ناقل ) لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک کو ۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ میں ہلال جرأت کا اعزاز ملا تھا۔چھمب جوڑیاں محاذ کے ہیرولیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک گذشتہ روز ترکیہ میں کار کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ از میر جارہے تھے۔حادثہ میں ان کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئیں۔لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک پاکستان