تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 102
تاریخ احمدیت۔جلد 25 102 سال 1969ء حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پیغام اہلِ ثروت مخلصین سلسلہ کے نام سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے ۱۳ اگست ۱۹۶۹ءکو جماعت احمدیہ کے اہلِ ثروت مخلصین کے نام حسب ذیل روح پرور پیغام دیا:۔اہل ثروت مخلصین جماعت! آپ اپنے لئے ذریعہ معاش کے انتخاب میں آزاد ہیں۔خدا کے فضل سے ہر طرف وسیع میدانِ عمل موجود ہیں۔خدا تعالیٰ کی دی ہوئی طاقتوں اور اس کی دی ہوئی توفیق سے آپ اپنے اور اپنے اہل وعیال کے گذر اوقات کے لئے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں برکت دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی اور اپنے اہل وعیال کی ضروریات پورا کرنے میں خدا کے فضل سے بالعموم کوئی دقت نہیں ہوتی۔مگر کچھ ایسے دوست بھی ہیں جنہوں نے ایک مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے دنیا سے منہ موڑ لیا ہے۔درویشان قادیان جو اپنے ذریعہ معاش کے انتخاب میں آپ کی طرح آزاد نہیں۔جن کا میدانِ عمل قادیان کی مختصر سی بستی تک محدود ہے۔وہ وہاں صرف اپنی نہیں ساری جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہمارے دل ان کے لئے محبت اور احترام کے جذبات سے مملو ہیں۔ہم ان کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ہم سب کی نمائندگی کرتے ہوئے اس مقدس فریضہ کی ادائیگی میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے اور دنیا سے منہ موڑ لیا ہے۔دنیا باوجود اپنی وسعتوں کے ان کے لئے محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ان کے ذرائع معاش محدود ہیں۔مگر ضروریات انسانی ہم جیسی ہی ہیں۔پس ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ ہم ان کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر مقدم رکھیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے لئے خیرات کے طور پر نہیں بلکہ قدردانی اور محبت کے جذبات کے ساتھ ان کی ہر طرح امداد کریں۔تا وہ فارغ البالی اور بے فکری کے ساتھ مرکز سلسلہ اور شعائر اللہ کی حفاظت کے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں دن رات مصروف رہیں۔اللہ