تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 103 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 103

تاریخ احمدیت۔جلد 25 103 سال 1969ء تعالیٰ آپ کے اموال میں اور زیادہ برکت دے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔۱۳ ظهور ۱۳۴۸ هش مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث 104 یہ پیغام جو نبی احباب جماعت تک پہنچا۔ہر طرف سے لبیک کی آوازیں آنی شروع ہو گئیں اور صرف دو ماہ میں تحریک درویش فنڈ کے لئے نہ صرف پچاس ہزار روپے کے وعدے آ گئے بلکہ چونتیس ہزار ۳۴۰۰۰ روپے سے زائد نقد وصولی بھی ہوگئی۔اس سلسلہ میں چوہدری مبارک علی صاحب فاضل ناظر بیت المال آمد نے بدر کے جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۶۹ء میں مختلف ممالک کے ان ۲۶۲ خوش نصیب دوستوں کے ناموں کی پہلی فہرست شائع کی جنہوں نے اپنے مقدس امام کی آواز پر لبیک کہنے کی سعادت پائی۔نیز بعض مخلصین جماعت کے ایثار و قربانی کا ولولہ انگیز لہجہ میں ذکر کرتے ہوئے لکھا:۔حضور انور کا پیغام ملتے ہی ہمارے مخلص اور بزرگ محترم سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کلکتہ نے اپنے خاندان کی طرف سے ایک خطیر رقم پیش فرمائی۔محترم سیٹھ صاحب اور ان کے خاندان کو اپنے درویش بھائیوں سے جس رنگ میں محبت ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی گویا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کماتے ہی صرف درویشوں کے لئے ہیں۔اسی طرح کلکتہ کے ایک اور مخلص دوست محترم سیٹھ محمد حسین صاحب اور مکرم شہزادہ پرویز صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے امام کی آواز پر لبیک کہنے کی توفیق بخشی ہے۔جنوبی ہند میں خدا تعالیٰ نے حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب یاد گیر اور حضرت سیٹھ محمدحسین صاحب مرحوم چنتہ کنٹہ کے خاندانوں کو نمایاں رنگ میں درویش فنڈ کی سعادت میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔چنانچہ محترم الحاج سیٹھ معین الدین صاحب امیر جماعت احمد یہ حیدر آباد اور محترم سیٹھ محمد الیاس صاحب امیر جماعت احمد یہ یاد گیر نے نہ صرف درویش فنڈ میں نمایاں حصہ لیا ہے بلکہ جنوبی ہند کی جماعتوں میں دورہ کر کے مرکز کے ساتھ مخلصانہ تعاون کا علی نمونہ بھی پیش کیا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا سفر کراچی 105 حضرت خلیفہ امسح الثالث اس سال کراچی بھی تشریف لے گئے۔اس سفر میں چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ، صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، میر داؤد احمد