تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 868 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 868

تاریخ احمدیت۔جلد 24 846 سال 1968ء اسلام کا پیغام سنا ہے اور وہ اپنے ملک میں جا کر اس بات کا ضرور ذکر کریں گے۔اس کے بعد سب نمائندگان کو یوگنڈا مشن کا شائع کردہ انگریزی، سواحیلی اور یوگنڈ الٹریچر دکھایا گیا اور کچھ مطالعہ کے لئے بھی دیا گیا۔اس موقع پر ایک فوٹوگرافر نے تصاویر لیں۔ان میں سے ایک گروپ فوٹو دوسرے روز علی الصبح کثیر الاشاعت انگریزی روز نامہ یوگنڈا آرگس میں شائع ہوا۔ایک یادگار تبلیغی مجلس کمپالہ میں ہوئی جبکہ ایک عیسائی مشنری ادارہ کے سات طلباء اپنے دو یورپین اساتذہ کے ساتھ مشن ہاؤس میں نماز جمعہ دیکھنے کے لئے آئے۔ان کی آمد پر نماز سے پہلے صوفی محمد اسحاق صاحب نے انہیں اذان کے ترجمہ اور اس کی فلاسفی سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ان مہمانوں کی خواہش پر آپ نے خطبہ جمعہ انگریزی میں دیا جس کا ترجمہ زکریا کزیٹو صاحب نے لوگنڈی زبان میں کیا۔ڈاکٹر لعل دین صاحب نے ان کو حج کے فلسفہ سے آگاہ کیا نیز ان کے دیگر سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔انہوں نے بڑے ذوق وشوق سے ہمارا مطبوعہ لٹریچر ملاحظہ کیا اور کچھ لٹریچر خریدا۔چند روز بعد عیسائی اخبار نیوڈے (NEW DAY) میں ان طالبعلموں میں سے ایک نے اس دورہ کے متعلق ایک تعریفی مضمون لکھا جس کا عنوان تھا ” مسلمان ہمیں سکھا سکتے ہیں۔اس مضمون میں مذکورہ طالب علم نے پہلے ہماری نماز کا نقشہ کھینچا پھر خطبہ کو سراہتے ہوئے اسلام کی عالمگیر اخوت اور انسانی مساوات کو پیش کر کے لکھا کہ اسلام اب پھر بیدار اور سرگرم عمل ہے۔مزید لکھا کہ اگر عیسائیت نسلی امتیاز کو کچل نہ سکی تو خطرہ ہے کہ کہیں اسلام عیسائیت ہی کو کچل نہ دے۔اس تبلیغی مجلس کا اہتمام چوہدری محمود احمد صاحب پر نسپل بشیر ہائی سکول کمپالہ نے کیا۔جماعت احمد یہ یوگنڈا کی روحانی تربیت کا ایک اور سامان اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ پیدا کیا کہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اکتوبر ۱۹۶۸ء میں جنوبی افریقہ جاتے ہوئے چند گھنٹوں کے لئے ڈاکٹر لعل دین صاحب کے ہاں قیام پذیر ہوئے۔اس روز جمعہ تھا چنانچہ آپ جمعہ میں شرکت کے لئے مسجد احمد یہ کمپالہ میں تشریف لائے۔نماز جمعہ کے بعد صوفی محمد اسحاق صاحب انچارج احمدیہ مشن یوگنڈا نے آپ کو جماعت کی طرف سے خوش آمدید کہا اور پھر آپ سے جماعت کو اپنے خطاب سے نوازنے کی درخواست کی جس پر حضرت چوہدری صاحب نے جماعت کو نہایت ہی بیش قیمت نصائح سے نہایت دلر با انداز میں نوازا اور جماعت کو خلافت حقہ کے ساتھ دلی وابستگی کی تلقین کی۔تقریر کے بعد آپ نے دعا بھی کرائی۔بعد ازاں بشیر ہائی سکول کمپالہ کا مختصر دورہ کرتے ہوئے طلباء کو 129