تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 846 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 846

تاریخ احمدیت۔جلد 24 824 سال 1968ء خاکسار بھی مدعو تھا۔ہمیں نماز جمعہ کی وجہ سے کچھ دیر ہوئی۔جب ہم ہال میں پہنچے تو سیکرٹری آف سٹیٹ ہال کے دروازہ پر ملے اور کہا کہ پریذیڈنٹ صاحب آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔چنانچہ وہ فوراً مجھے اسٹیج پر لے گئے جہاں میں نے پریذیڈنٹ صاحب سے وقت پر بوجہ نماز جمعہ نہ پہنچنے کی وجہ سے معذرت کی۔یہاں بھی اسٹیج پر پریذیڈنٹ صاحب کے قریب ہی خاکسار کو جگہ ملی۔خاکسار کے ساتھ لائبیریا کے چیف جسٹس اور دوسری طرف آئیوری کوسٹ کے نائب صدر بیٹھے تھے۔پریذیڈنٹ صاحب نے تھوڑی دیر کے بعد قوم کے نام پیغام پڑھنا شروع کیا یہ پیغام ساتھ ہی ساتھ ریڈیو اور ٹیلیویژن پر نشر بھی کیا جارہا تھا۔پیغام کے آخر میں جناب پریذیڈنٹ صاحب نے خاکسار کو خوش آمدید کہا اور اشارہ سے کھڑے ہونے کا ارشاد فرمایا۔کھڑے ہونے پر سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔پیغام سے فارغ ہو کر پریذیڈنٹ صاحب اپنی نشست کی طرف آئے تو وزراء اور سفراء نے مصافحہ شروع کیا۔چونکہ خاکسار بھی ان کے قریب ہی کھڑا تھا اس لئے ان کے بعد یہ تمام مدعوین خاکسار سے بھی مصافحہ کرتے رہے۔اس موقع پر برطانوی سفیر نے مصافحہ کرتے ہوئے خاکسار کو برطانوی سفارت خانہ میں کھانے کی دعوت دی اور پریذیڈنٹ صاحب کی طرف سے میرے غیر معمولی اعزاز پر حیرت کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔اسی روز یعنی مورخہ ۲۶ جولائی کی شام کو ساڑھے سات بجے ٹیلیویژن پر Be My guest نامی پروگرام میں خاکسار نے شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر اسلام کی حقانیت پر تفصیل سے بات کرنے کا موقع ملا۔فالحمد للہ۔خاکسار کا ٹیلیویژن پر آنے کا یہ پہلا موقع تھا لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے انٹرویو بڑا کامیاب رہا۔خاکسار سے پہلے مشہور عیسائی پادری مسٹر رابرٹ ہاول کا انٹرویو تھا۔انہوں نے بعد میں مجھے کہا کہ تم نے اسلام کی بہت اچھی نمائندگی کی ہے۔ہفتہ مورخہ ۲۷ جولائی کو مسلمانانِ لائبیریا نے خاکسار کے اعزاز میں ایمبیسیڈ رہوٹل میں عصرانہ کا انتظام کیا۔پریذیڈنٹ صاحب بھی اس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر خارجہ کے علاوہ برطانوی سفیر بھی مدعو تھے۔دعا کے بعد مکرم ساقی صاحب نے خاکسار کا تعارف کرایا۔اور مسجد لندن اور جماعت احمدیہ کا تفصیلی ذکر فرمایا۔مسلم کانگرس آف لائبیریا کے جنرل سیکرٹری نے ایڈریس پڑھتے ہوئے خاکسار کو