تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 840 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 840

تاریخ احمدیت۔جلد 24 818 سال 1968ء مولوی منیر الدین احمد صاحب نے مغربی صوبے کے متعدد مقامات کے دورے کئے۔نکور وشہر کے سرکاری دفاتر میں جا کر افسران حکومت سے ملاقات کی۔اور انہیں اسلامی لٹریچر دیا۔اس شہر میں چھ روز قیام کر کے آپ نے متعدد لوگوں کو پیغام حق پہنچایا۔اس طرح دو دفعہ کا کا میگا جو کہ مغربی صوبے کا صدر مقام ہے گئے۔یہاں پر بھی سرکاری افسران اور کارکنان دفاتر سے مل کر انہیں اسلام کا پیغام پہنچایا۔101 یہاں کے کاؤنٹی کونسل کے چیئر مین نے جو کہ پادری ہیں تبادلہ خیالات کے لئے آپ کو دعوت دی۔چنانچہ آپ مقررہ دن وہاں گئے۔پادری صاحب کے ساتھ ایک گھنٹہ تک مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت اور دوبارہ جی اٹھنے پر گفتگو ہوئی۔آخر پادری صاحب نے یہ کہہ کر گفتگو کا سلسلہ ختم کر دیا کہ میرے مذہب کے مطابق انجیل کے واقعات پر سوال یا تنقید نہیں ہوسکتی اس لئے میں مزید گفتگو نہیں کر سکتا۔مشن نے اس سال حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا معرکتہ الآراء لیکچر امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ کا سواحیلی ایڈیشن نہیں ہزار کی تعداد میں شائع کیا۔سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث کا رمضان المبارک کے متعلق خطبہ جمعہ فرمود ۲۴۵ نومبر ۱۹۶۷ء بھی سواحیلی میں ترجمہ کر کے نشر کروایا گیا۔اسی طرح حضور کے ایک اور خطبہ جمعہ " قرآن کریم کی چار عظیم الشان خصوصیات کا سواحیلی ترجمہ بھی نیروبی ریڈیو سے براڈ کاسٹ کیا گیا۔افریقنوں میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک جلسہ کا انتظام بھی کیا گیا جو نیروبی میں "پاموانی میموریل ہال میں منعقد ہوا۔جلسہ کی صدارت محترم مولانا عبدالکریم شر ما صاحب انچارج کینیا مشن نے کی۔جلسہ میں متعدد موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔جلسہ کی کارروائی تین گھنٹہ تک جاری رہی جو ساری کی ساری سواحیلی زبان میں تھی۔جلسہ کے اختتام پر سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی تقریر جو سواحیلی زبان میں بصورت پمفلٹ چھپوائی گئی تھی تقسیم کی گئی۔گیمبیا انگریزی عہد حکومت میں گیمبیا کی حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے دن صرف عام تعطیل ہوتی تھی اور اس سے مسلمانوں کو واجبی سہولت حاصل نہیں ہوتی تھی کیونکہ عید الفطر کے دن کی تاریخ غیر یقینی ہوتی ہے۔چوہدری محمد شریف صاحب انچارج احمد یہ مشن گیمبیا نے ہز ایکسی لینسی گورنر جنرل صاحب سے درخواست کی کہ عید الفطر کے موقعہ پر دودن کی تعطیل عام دی جائے تا کہ اگر انتیس رمضان کے