تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 837 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 837

تاریخ احمدیت۔جلد 24 815 سال 1968ء طلباء نے سوالات کئے۔جن کے نہایت تسلی بخش جواب دیئے۔طلباء بہت خوش ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تقریر بہت کامیاب رہی۔صدر جلسہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریر سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے۔ہم دوبارہ جلد ہی دوسری تقریر کروانے کا انتظام کریں گے۔جلسہ کی کارروائی کے بعد کالج لائبریری کو اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی) کے متعدد نسخے تحفہ پیش کئے گئے۔اسی طرح ایسٹ افریقن پاور اینڈ لائٹنگ سکول نیروبی میں اسلام اور عیسائیت کے موضوع پر ایک مذاکرہ ہوا۔جس میں اسلام کی نمائندگی کے لئے احمد یہ مشن کو دعوت دی گئی۔چنانچہ مشن کی طرف سے شرما صاحب اور عثمان کا کو ریا صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ نیروبی اس میں شامل ہوئے۔عیسائیت کی نمائندگی دو عیسائی پادریوں نے کی۔طلباء نے اس موقع پر اسلام و عیسائیت کے متعلق نہایت دلچسپ سوال کئے جن کے جواب ہماری طرف سے نہایت مدلل طریق پر دیئے گئے۔اپریل کے آخر میں کینیاٹا کالج نیروبی میں وسیع پیمانے پر پادریوں کی کانفرنس ( PASTORAL CONFERENCE) ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔امریکہ سے ورلڈ ویژن انٹر نیشنل کے وائس چیئر مین بھی اس کانفرنس میں شمولیت کے لئے آئے۔احمد یہ مشن نے منتظمین کو لکھا کہ ہمیں بھی بطور زائر شمولیت کی اجازت دی جائے لیکن کر سچن کونسل نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کا نفرنس صرف عیسائی پادریوں کے لئے ہے۔تاہم انہوں نے ہمیں اجازت دی کہ آپ جائے رہائش پر مقررین سے ملاقات کر سکتے ہیں۔اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شرما صاحب امیر جماعت کینیا، مولوی محمد عیسی صاحب، چوہدری محمد اسلم صاحب اور خاکسار مولوی بشیر احمد صاحب اختر کے ساتھ ملاقات کے لئے اس ہوٹل میں جہاں وہ مقیم تھے تشریف لے گئے۔وائس چیئر مین ڈاکٹر پاؤل ریس کے علاوہ تنزانیہ کے بشپ، شمالی کوریا کے پادری صاحب موجود تھے۔مزاج پرسی کے بعد شر ما صاحب نے خود ہی تثلیث پر گفتگو شروع کر دی۔جب ان کے دلائل پر شرما صاحب نے جرح کی تو گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ تثلیث کا مسئلہ ایک راز ہے جو انسانی عقل و فہم سے بالا ہے۔نیز کہا کہ وقت بہت تھوڑا ہے اور ہم بہت مصروف ہیں اس لئے زیادہ گفتگو نہیں کر سکتے۔شرما صاحب نے فرمایا کہ مسئلہ تثلیث پر گفتگو کا تو ہمارا ارادہ نہیں تھا۔اس بارہ میں عیسائیت کی لاچاری کا ہمیں علم ہے ہمارا منشاء یہ تھا کہ مسیح کی صلیبی موت پر گفتگو کی جائے۔اس مسئلہ پر ایک کتاب (?Where did Jesus Die ہم لائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسے پڑھ کر اپنے