تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 836 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 836

تاریخ احمدیت۔جلد 24 814 سال 1968ء نومبر ۱۹۶۸ء میں چوہدری انور احمد صاحب کاہلوں آف ڈھاکہ وقف عارضی کے سلسلہ میں سڈنی (آسٹریلیا) سے نجی تشریف لائے اور حسب قواعد وقف ایک ہوٹل میں ہی اپنی رہائش اور کام کا انتظام کیا۔سید ظہور احمد شاہ صاحب ان کے ہمراہ مختلف جماعتوں میں گئے جہاں چوہدری صاحب نے تربیتی امور پر جماعت سے خطاب کیا نیز انفرادی ملاقاتوں میں احباب کو مناسب نصائح سے نوازا۔اپنے دس روزہ وقف کا عرصہ انہوں نے دورہ میں ہی گزارا اور نمازیں اکثر و بیشتر احباب کے ساتھ باجماعت ادا کرتے رہے۔۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء کولٹو کا میں جماعت احمدیہ کے پہلے پرائمری سکول کی بنیاد دعاؤں کے ساتھ سید ظہور احمد شاہ صاحب نے رکھی۔اس موقعہ پر احمدی احباب کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران اور نجی کے قدیم اخبار نجی ٹائمنز کے رپورٹر بھی موجود تھے۔فی ٹائمنز نے اپنی یکم جنوری ۱۹۶۹ء کی اشاعت میں اس کی رپورٹ بمعہ فوٹو شائع کی۔یہ سکول ماسٹر محمد حسین صاحب صدر حلقہ لٹو کا کی زیر نگرانی بنا اور ان کے اہل و عیال اور دیگر احمدی احباب نے وقار عمل کے ذریعہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔کینیا مارچ ۱۹۶۸ء میں کسوموں سے ۹۰ میل کے فاصلے پر ایلڈوریٹ شہر میں محکمہ زراعت کی زراعتی نمائش منعقد ہوئی۔اس موقع پر مبلغ کسوموں مولوی منیر الدین احمد صاحب ایم۔اے نے احمد یہ مشن کا سٹال لگایا۔یہ سٹال اپنی نوعیت کا واحد سٹال تھا جہاں دو دنوں میں طلباء، اساتذہ، دکاندار، دفتری کارکن ، کسان اور پادری صاحبان غرضیکہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ سٹال پر آئے۔اور سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر اور تبلیغی چارٹس دیکھے۔نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایلڈوریٹ کے میئر تھے۔جو سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری کے ہمراہ احمدیہ سٹال پر بھی تشریف لائے۔اور اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ اسلام سے لوگوں کو متعارف کرانے کیلئے جماعت احمدیہ جس رنگ میں کوشش کر رہی ہے وہ قابل قدر ہے۔ماہ اپریل میں احمد یہ مشن کو کینیاٹا کالج نیروبی کی طرف سے اسلام پر تقریر کرنے کی دعوت ملی۔احمد کی یہ کالج کینیا میں سب سے بڑا ٹیچر ٹریننگ کالج ہے۔جہاں اس زمانہ میں سات سو طلباء تعلیم پار ہے تھے چنانچہ مولوی عبدالکریم شر ما صاحب امیر ومبلغ انچارج کینیا نے کالج کے ہال میں لیکچر دیا۔جس میں آپ نے جامع رنگ میں اسلامی تعلیم کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔بعد میں قریباً سوا گھنٹہ تک