تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 830 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 830

تاریخ احمدیت۔جلد 24 808 سال 1968ء 87 لئے دیوانہ وار آگے بڑھیں۔اور اس کی راہ میں اپنا سب کچھ نثار کر دیں تا آپ کے ہموطن حقیقی خدا کو پہچان کر اس کے غضب سے بچ جائیں اور اس کی محبت اور اس کی رحمت کی آغوش میں پناہ لے لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین کا نفرنس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے اس روح پرور خطاب کے علاوہ حضور کی تقریر لنڈن کے بعض حصے ٹیپ ریکارڈ کی صورت میں سنائے گئے۔اصل تقریر انگریزی میں تھی۔جس کا لوکل زبان میں ترجمہ غانا کے لوکل مبلغ مسٹر محمد جبرائیل سعید نے کیا۔اس کانفرنس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ اس میں حکومت غانا کے دو احمدی وزراء شریک ہوئے۔اور دو اجلاسوں کی صدارت کے علاوہ حاضرین سے خطاب بھی فرمایا۔ان وزراء کے نام یہ تھے۔(۱) مسٹر یوسف علی صاحب کمشنر برائے وزارت مکانات و تعمیرات۔(۲) مسٹر ابراہیم ماہاما کمشنر برائے وزارت جنگلات حکومت غانا۔اس کانفرنس سے جن مقررین نے خطاب فرمایا ان کے نام یہ ہیں مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم۔سعود احمد خان صاحب دہلوی ایم۔اے ٹیچر احمد یہ سیکنڈری سکول کماسی۔قریشی محمد افضل صاحب انچارج احمد یہ مشن آئیوری کوسٹ۔مرزا لطف الرحمن صاحب۔قریشی مبارک احمد صاحب۔مولوی عبدالوہاب صاحب آدم۔مسٹر یوسف ایڈوسی۔مسٹر ابراہیم مانو۔مولوی عبدالحق صاحب ایم۔اے۔مسٹرایم۔جی روکسن۔مسٹر جبریل بن آدم ( آپ کی تقریر کا عنوان تھا ”احمدیت کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ آپ کی تقریر لوکل زبان میں تھی جو ریڈ یو غانا نے ریکارڈ کر کے ملک بھر میں نشر کی۔) مسٹر محمد آرتھر پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ غانا۔جبریل سعید مبلغ غانا۔مولوی محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری پرنسپل احمد یہ مشنری ٹریننگ کالج سالٹ پانڈ معلم مومن، مسٹر اسمعیل آڈو۔اس موقع پر جب چندہ کی تحریک کی گئی تو افریقن احمدیوں کی طرف سے اڑتالیس ہزار روپیہ پیش کرنے کا ایمان افروز منظر دیکھنے میں آیا۔اشانٹی ریجن نے اس بارسب سے زیادہ مالی قربانی کر کے میدان جیت لیا۔اور اس کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اور دوسرا انعام اگونا سرکٹ کے حصہ میں آیا۔کانفرنس کی خبر اخبارات نے تصاویر کے ساتھ شائع کی اور ریڈ یو غانا نے متعدد بار نشر کیں۔علاوہ از میں مرزا الطف الرحمن صاحب نے کانفرنس میں حضرت میر محمد اسمعیل صاحب کی نظم ” سلام بحضور خیر الا نام خوش الحانی سے پڑھی اور تمام حاضرین علیک الصلوۃ علیک السلام کا پیارا مصرعہ بار بار دہراتے