تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 831 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 831

تاریخ احمدیت۔جلد 24 809 سال 1968ء رہے۔یہ نظم اور بعض جماعتوں کے لوکل گانے جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بارے میں تھے۔خصوصاً اسمعوا صوت السماء جاء المسيح جاء المسیح کا لوکل زبان میں ترجمہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔اور اس پروگرام کو تین یوم تک یعنی مورخہ ۱۶، ۱۸ اور ۲۰ جنوری ۱۹۶۸ء کو مختلف اوقات میں نشر کیا گیا۔تعلیم الاسلام ثانوی سکول کماسی میں ایک خصوصی تقریب مورخه ۲۲ جون ۱۹۶۸ء کو تعلیم الاسلام احمد یہ ثانوی سکول کماسی (غانا۔مغربی افریقہ ) کا پہلا جلسہ تقسیم انعامات و اسناد کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔صدارت کے فرائض جناب ابراہیم محمد وزیر اطلاعات حکومت غانا نے ادا کئے۔جناب یوسف علی صاحب وزیر تعمیرات حکومت غانا نے اپنے خصوصی خطبہ میں سکول کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی کہ مشکلات کے باوجود سکول باحسن کام کر رہا ہے۔انہوں نے سکول کو دوسروں کے لئے بطور نمونہ پیش کیا۔صوبہ اشانٹی کے ایڈمنسٹریٹر جناب کرنل یا ربوئے نے کامیاب ہونے والے طلباء میں سندات اور انعامات پیش کئے۔آخر میں الحاج عطاء اللہ کلیم صاحب امیر جماعت احمدیہ غانا نے اجتماعی دعا کرائی۔دعا کے بعد معزز مہمانوں نے سکول کی سائنس لیبارٹری اور آرٹ روم میں ایک نمائش کا مشاہدہ کیا۔سکول کے اس پہلے جلسہ تقسیم انعامات کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی شہرت ملی۔چنانچہ درج ذیل اخبارات نے اس تقریب کی خبر نشر کی۔ا۔اخبار دی پائنیر The Pioneer ۲۔خانین ٹائمنر Ghanaian Times۔ڈیلی گرافک Daily Graphic 89۔ریڈ یوغا نا نے بھی دو مرتبہ اپنے نیوز بلیٹن میں خبر دی۔غانا میں مقامی مبلغین کیلئے ایک ریفریشر کورس کا انتظام کیا گیا۔اس کورس کے دوران تبلیغ اسلام کے متعلق مختلف ضروری ہدایات دی گئیں۔مکرم مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم مبلغ انچارج اور مکرم مولوی محمد صدیق صاحب نے درس کتب کے اسباق دینے کے علاوہ متعدد موقعوں پر تقاریر کر کے مقامی مبلغین کو طریق تبلیغ کے متعلق اہم ہدایات دیں۔ریفریشر کورس کے دوران مقامی مبلغین نے بھی مقررہ موضوعات پر تقاریر کیں۔غانا میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی سکیم کے تحت تعلیم القرآن کی کلاسیں نہایت کامیابی سے مصروف عمل رہیں۔غانا میں اخبار Guidance میں اسلامی تعلیمات کی