تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 829 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 829

تاریخ احمدیت۔جلد 24 807 سال 1968ء کناروں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کی تدابیر سوچنے کی غرض سے یہاں جمع ہوئے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو آپ سب کے لئے ہر لحاظ سے با برکت ثابت کرے اور ازدیاد و تقویت ایمان کا موجب بنائے اس طرح کہ جب آپ یہاں سے واپس جائیں تو اس علاقہ میں بسنے والے ہر فرد بشر تک اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچانے کے ایک نئے عزم کے ساتھ جائیں اور آپ کے دل خدمت دین کے ایک نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ معمور ہوں۔آمین یہ دن اور یہ راتیں ذکر الہی ، عبادت، نوافل اور دعاؤں میں صرف کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ امر ہمیشہ یادرکھیں کہ اسلام سلامتی ، امن اور عافیت کا علمبردار ہے۔تا امن کی فضاؤں میں انسان اپنے خدا کی رضا کی راہوں کو تلاش کرے۔اور اللہ تعالیٰ سے اس پر گامزن ہونے کی توفیق چاہے۔اسلام فتنہ و فساد کو پسند نہیں کرتا۔چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ (البقرہ:۱۹۲)۔پس اپنے گرد و پیش امن کی فضا قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اس کے لئے اپنے رب کے حضور دعا ئیں بھی کریں۔نیز اس امر میں اپنی حکومت سے ہر طرح تعاون کیجئے تا اس ملک کے باشندے اچھے شہری بن کر سلامتی کے ماحول میں اپنے رب کی طرف قدم بڑھا سکیں۔آپ پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ اس نے آپ کو احمدیت و اسلام کو قبول کرنے کی سعادت نصیب کی۔جس پر اللہ تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کریں کم ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا ایک طریق یہ ہے کہ اسلام کا پیغام ہر فرد بشر تک پہنچانے اور اپنے دیگر ہموطنوں کو بھی اس نعمت سے بہرہ ور کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔آپ میں سے ہر شخص اسلام کا مبلغ ہے۔ہر شخص بنی نوع انسان کا سچا خادم ہے اور اس کا فرض ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہ بیٹھے جب تک وہ اپنے ہموطنوں میں سے ہر فرد تک اسلام کا امن، صلح اور محبت کا پیغام نہ پہنچا دے۔پس اٹھیں اور اس علاقہ کے ہر فرد بشر کو اسلام کے خدا کا حسین چہرہ دکھا کر اس کا گرویدہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے