تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 694 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 694

تاریخ احمدیت۔جلد 24 672 سال 1968ء ہے اس کے انسداد کا انتظام کیا جائے“۔پنجاب میں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے لاہور ہائیکورٹ میں مسلم جوں کی تعداد کم ہے۔اس میں اضافہ کیا جائے“۔کنور دلیپ سنگھ کے فیصلہ سے تو دیگر انبیاء علیہم السلام اور بزرگان دین کی عزتیں بھی محفوظ نہیں رہتیں، کنور مذکور کے بارے میں مسلم آؤٹ لگ کے ایڈیٹر سید دلاور شاہ اور پرنٹر پبلشر نے جو کچھ لکھا ہے وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور جوش کی وجہ سے لکھا ہے ان کو اور دیگر افراد کو قید سے رہا کیا جائے۔کنور مذکور کے عارضی تقریر میں توسیع نہ کی جائے کہ اس نے واضح قانون کے بارے میں غلطی کھائی۔اور پنجاب کے صوبہ کے مسلم طبقہ کو جوا کثریت میں ہے کنور پر اعتماد نہیں رہا۔مسلمان با ہم اتحاد قائم کریں۔سود پر روپیہ نہ لیں۔سرکاری بنک کھلوا کر ان سے قرض لیں“ اور اپنی اقتصادی بہتری کی طرف توجہ دیں“۔اس روز مسجد اقصیٰ قادیان میں یہ جلسہ حضور پُر نور کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں قادیان و مضافات کے ہر عقیدہ کے مسلمانوں نے شرکت کی اور چودہ قرارداد میں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ایک قرار داد مولوی فضل الدین صاحب نے پیش کی تھی۔حضور کی بھر پور کوشش سے گورنمنٹ مجبور ہوئی اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو جو رخصت پر انگلستان جارہے تھے بمبئی سے واپس بلا کر تحفظ ناموس کے سلسلہ میں قانون میں ترامیم کرائی گئیں۔اس زمانہ میں حضور کی ایسی تحریکات کو مسلم اعلیٰ طبقہ اور عوام بے مثال سمجھتے تھے اور مسلم اخبارات بڑی باقاعدگی سے ان کو شائع کرتے تھے اور حضور کی مدح میں رطب اللسان تھے۔اس زمانہ سے ہی متحدہ پنجاب میں مسلمانوں کی اقتصادی حالت سدھرنے لگی تھی۔مجلس مشاورت میں شرکت مجلس مشاورت کا آغاز حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۱۹۲۲ء میں فرمایا تھا۔اس کی اہمیت اور علق شان آپ نے کئی بار بیان کی تھی مثلاً آپ نے فرمایا:۔