تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 676
تاریخ احمدیت۔جلد 24 654 سال 1968ء تو قادیان شریف چلا گیا اور دفتر بہشتی مقبرہ میں بطور کلرک ملا زم ہو گیا۔قادیان شریف میں ہی محلہ دار الفضل میں اراضی خرید کر اپنا مکان تعمیر کرایا اور وہاں سکونت اختیار کر لی۔پھر میرا تبادل لنگر خانہ میں ہو گیا۔جن دنوں حضرت میر محمد اسحاق صاحب افسر لنگر خانہ تھے میں ان کے ماتحت بطور منشی کام کرتا تھا۔چوہدری صاحب حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے اوصاف حمیدہ میں سے خصوصاً مہمان نوازی اور علمی قابلیت کا کثرت سے ذکر کیا کرتے تھے۔حضرت مصلح موعود، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے دیگر بزرگان سے بیحد عقیدت و محبت رکھتے تھے۔بعد ازاں چوہدری صاحب کی تقرری لنگر خانہ سے بطور خزانچی دفتر محاسب میں ہو گئی۔آپ نے اپنے فرائض منصبی کو ہمیشہ نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا۔اس کے بعد آپ کی پنشن ہوگئی۔۱۹۴۴ء میں فصلح موعود کے جو جلسے لدھیانہ اور ہوشیار پور میں ہوئے ان کے انتظامات میں حصہ لیا۔اولاد از اہلیہ اول محترمه سکینه بی بی صاحبہ: ا۔چوہدری محمد احمد خاں صاحب در ولیش قادیان 1 ۲۔سلطان احمد صاحب (مرحوم) 10 ۳۔احمد جان صاحبہ اہلیہ چوہدی بوٹے خاں صاحب ۴۔غفوراں بی بی صاحبہ اہلیہ مہدی خاں صاحب مرحوم ۵۔الفت بی بی صاحبہ اہلیہ چو ہدری عبد الغنی مرحوم از اہلیه دوم نعمت بی بی صاحبہ: ا فضل احمد خاں صاحب مرحوم ۲۔سلیم احمد خاں صاحب مرحوم لطیف احمد خاں صاحب (لندن) ۴۔رفیع احمد خاں صاحب (لندن) ۵۔نعیم احمد خاں صاحب ملتان ۶ - امۃ اللطیف صاحبہ اہلیہ چوہدری محمد منصف خاں صاح ے۔امہ الحمید صاحبہ اہلیہ نصر اللہ خاں صاحب جرمنی