تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 674 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 674

تاریخ احمدیت۔جلد 24 اولاد 652 سال 1968ء (۱) صو بیدار ریٹائرڈ صلاح الدین صاحب مرحوم سابق صدر محله دارالصدر جنوبی ربوه (۲) خدیجہ بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ چوہدری رحمت علی صاحب ٹھیکیدار مرحوم (۳) ضیاء الدین حمید صاحب (۴) حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ محمد اسحاق صاحب انور مرحوم براد را صغر مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر حضرت چوہدری نوراحمد صاحب آف سٹروعه ولادت: قریباً ۱۸۹۰ء زیارت: ۱۹۰۵ء بیعت تحریری: ۱۹۰۲ء یا ۱۹۰۳ء وفات : ۸جنوری ۱۹۶۸ء حضرت چوہدری صاحب نے ۲۹ نومبر ۱۹۳۷ء کو اپنے قلم سے حسب ذیل روایات قلمبند فرمائیں:۔میں نے ۱۹۰۲ء/۱۹۰۳ء کے درمیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہے جہاں تک مجھے یاد ہے۔بعد ازاں مجھے اتفاقیہ جہلم جانا پڑا۔اس وقت جناب مولوی برہان الدین صاحب جہلمی زندہ تھے۔ان کے ساتھ ملاقات کا اتفاق ہوا۔سن یاد نہیں رہا۔جہلم سے واپسی پر میں قادیان آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کی۔اس وقت مہمان خانہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے گھر تھا۔حاجی غلام احمد صاحب سکنہ کر یام میرے ساتھ مہمان خانہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔حضور کے گھر سے خادم یا خادمہ آئی کہ حضور فرماتے ہیں کہ ہماری بھینس بچہ دینے والی ہے۔مہمان خانہ میں کوئی دو آبہ یعنی ضلع جالندھر یا ہوشیار پور کا مہمان ہو تو اس کو کہو کہ بھینس بچہ دینے والی ہے ، اس کو دیکھ لیں کہ دو آبہ کے لوگ عموماً بھینس رکھتے ہیں۔اس وقت میری عمر تقریبا پندرہ سولہ سال تھی۔حضور کے ساتھ گفتگو کرنے کی جرات نہ تھی۔صرف ایک ہفتہ ٹھہرنے کا اتفاق ہوا۔دوبارہ پھر قادیان آنے کا اتفاق ہوا۔اس وقت حضور اپنے باغ میں رہائش رکھتے تھے۔( یہ ۱۹۰۵ء معلوم ہوتا ہے )۔حضور زلزلہ کی وجہ سے باغ میں رہتے تھے۔میں رات کو باغ میں پہرہ دینے کیلئے جاتا تھا۔میاں نجم الدین صاحب مہتم مہمان خانہ مجھے جسم دیکھ کر روزانہ پہرے کے لئے بھیج دیتے تھے۔ایک رات اتفاق سے سید احمد نور کا بلی بھی میرے ساتھ پہرے پر تھے۔نصف رات کے قریب ایک سکھ چور باغ میں آیا۔اس وقت میں اور سید احمد نور صاحب پہرہ پر تھے۔خاموشی سے باغ کے کناروں پرگشت