تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 652
تاریخ احمدیت۔جلد 24 دعاؤں میں مشغول رہے۔149 630 سال 1968ء جلسہ سالانہ کے معزز مہمانوں کی خدمت کیلئے خصوصی تحریک اسی روز حضرت سید ناخلیفہ المسح الثالث نے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے ایک ولولہ انگیز تحریک فرمائی اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری فلاح کیلئے جو احکام دیئے ہیں ان میں مسافروں اور مہمانوں کے حقوق بھی شامل ہیں۔ہمارا جلسہ سالانہ ان حقوق کی ادائیگی کا ایک خاص موقعہ ہوتا ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنے تئیں مہمانوں کی خدمت کیلئے وقف کر کے خود کو چوبیس گھنٹے کیلئے ڈیوٹی پر سمجھنا چاہیئے۔اسی ضمن میں حضور نے پُر جوش لب ولہجہ میں جلسہ سالانہ کی تاریخ کے بعض نہایت ایمان افروز واقعات و مشاہدات بھی بیان فرمائے جو رہتی دنیا تک مینار نور کا کام دیں گے۔حضرت امام حمام نے ارشاد فر مایا:۔اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے کہا ہے کہ جو اموال بھی تم میری راہ میں میری رضا کے حصول کے لئے خرچ کرو اس میں مسافر کا بھی حق ہے۔تم اس حق کو ادا کرو۔اور صرف اس کا حق ہی ادا نہ کرو بلکہ اس پر احسان کرو۔اور یہ وہ مسافر ہے جو میرا یا تمہارا مہمان بنتا ہے۔ہمیں سوچنا چاہیئے کہ اس مسافر کا کیا حق ہوگا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کا مہمان بنتا ہے۔اس کے حقوق تو ایک عام مسافر سے بہر حال زیادہ ہوں گے۔اب ان حقوق کی ادائیگی کا ایک موقع جلسہ سالانہ پر آ رہا ہے۔میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنے بچپن کے زمانہ میں جذبہ خدمت کے نہایت حسین نظارے دیکھے ہیں۔ایک دو نظارے میں نے دوستوں کے سامنے ایک دفعہ بیان بھی کئے تھے۔نظارے اتنے حسین ہیں کہ انہیں بار بار بیان کرنا چاہیئے تا ہماری جو چھوٹی پور ہے نئی نسل ہے ان کو بھی پتہ لگے کہ مہمان کی خدمت کیسے کی جاتی ہے۔ایک دفعہ میں بہت چھوٹی عمر کا تھا۔مدرسہ احمدیہ کی چوتھی جماعت میں داخل ہوا تھا یا شاید پانچویں جماعت میں ہوں گا یعنی یہ قرآن کریم حفظ کرنے کے معا بعد کی