تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 629 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 629

تاریخ احمدیت۔جلد 24 607 سال 1968ء زندگیوں میں اسلام کی بے مثال اور لازوال تعلیم کا عملی نمونہ پیش کریں۔اس جلسہ میں ملک کے طول و عرض سے دو ہزار احباب نے شرکت فرمائی۔جلسہ گاہ سے باہر ایک تبلیغی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔یہ نمائش دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی عظیم الشان تبلیغی مساعی کی آئینہ دار تھی اور اس میں اسلامی لٹریچر تصاویر اور چارٹس کے ذریعہ اسلام کی روز افزوں ترقی کو واضح کیا گیا تھا۔لوگوں نے اس نمائش میں بہت دلچسپی لی۔اور وہ اس سے بہت متاثر ہوئے۔انصار اللہ کا تیرھواں سالانہ اجتماع مورخه ۲۵ /اکتوبر ۱۹۶۸ء بروز جمعۃ المبارک انصار اللہ مرکزیہ کا تیرھواں سالانہ اجتماع احاطه دفتر انصار اللہ مرکزیہ میں منعقد ہوا۔اس اجتماع میں ۳۱۲ مجالس کے ۶۷۵ نمائندگان ،۱۲۲۱ راراکین اور ۹۰۲ زائرین کل ۲۷۹۸ را حباب نے شرکت کی۔اسی روز ساڑھے تین بجے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث تشریف لائے۔اجتماع کے منتظم اعلیٰ محترم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب اور دیگر قائدین مجلس انصار اللہ نے آگے بڑھ کر حضور کا خیر مقدم کیا۔جونہی حضور سٹیج پر تشریف لائے حاضرین نے اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد، حضرت خلیفتہ المسیح زندہ باد کے نعروں کے ساتھ حضور کا استقبال کیا۔تشهد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اپنا افتتاحی خطاب شروع فرمایا۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض مبارک ارشادات پڑھ کر اس امر کو واضح فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں اسلام کا نور پھیلے اور غالب آئے۔یعنی قرآن مجید کی دنیا میں وسیع اشاعت ہو اور لوگوں کے قلوب میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی محبت پیدا ہو جائے کہ وہ حضور کے نقش قدم پر چل کر اللہ تعالی کا وہ قرب اور اس کے وہ انعامات حاصل کریں جو پہلی امتیں حاصل نہ کر سکیں۔حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان قربانیوں کے لئے تیار ہو جائیں جو اس سلسلے میں اللہ تعالی ہم سے طلب کرے۔حضور نے اپنے افتتاحی خطاب کے بعد اجتماعی دعا کرائی اور پھر نعرہ ہائے تکبیر کے درمیان حضور واپس تشریف لے گئے۔128 مسئلہ خلافت و مجد دیت پر معرکہ آراء خطاب اسی طرح مورخہ ۲۷ اکتوبر ۱۹۶۸ء کو اجتماع کے آخری دن حضور انور اجتماع سے اختتامی خطاب