تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 628 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 628

تاریخ احمدیت۔جلد 24 606 سال 1968ء اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں کی جانب سب کو بہت متوجہ کیا ہے۔اور کثرت سے جماعت کو دعاؤں کی تاکید کی ہے۔احمدیوں کو دعا کرنے کی عادت ، دعا کی اہمیت کو واضح فرما کر جو آپ نے عطا فرمائی وہ بھی ان خزانوں میں ایک بڑا بھاری خزانہ ہے۔جو مہدی آخر زماں علیہ السلام نے لٹانا تھا۔خود مجھے دعاؤں پر آپ کا اکثر بے حد زور دینا یاد آتا ہے۔معلوم ہوتا تھا کہ یہ بھی آپ کے مشن کا ایک خاص اور اہم رکن ہے۔مجھے اکثر فرمایا کہ جب رات کو آنکھ کھلے تو دعا کیا کرو تمہاری تہجد ہو جائے گی۔اب تک جب کروٹ لوں، آنکھ ذرا کھلے، تو دعا ئیں اسی بچپن کی عادت کے مطابق میری زبان پر ہوتی ہیں“۔126 حضرت خلیلہ اسیح الثالث کا پیغام جماعت احمد یہ انڈونیشیا کے نام جماعت احمدیہ انڈونیشیا کا انیسواں جلسہ سالانہ جا کرتا کے ایسٹو راسٹیڈیم میں ۲۱ اکتوبر ۱۹۶۸ء کو منعقد ہوا۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اس کے لئے ایک خصوصی پیغام بھجوایا۔اس خصوصی پیغام کا انڈونیشیا زبان میں ترجمہ پریذیڈنٹ مسٹر مور تو لو نے پڑھ کر سنایا۔حضور نے اپنے روح پرور پیغام میں جماعت انڈونیشیا کو تلقین فرمائی:۔ان ایام میں خصوصیت کے ساتھ اپنے دن اور رات بکثرت ذکر الہی اور دعاؤں میں بسر کریں۔کیونکہ دنیا میں غلبہ اسلام کے دن اب بالکل قریب ہیں۔اسلام کا یہ موعودہ غلبہ جو بہر حال رونما ہو کر رہے گا اور ہو گا بھی بہت جلد ہم سے اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم جان و مال کی قربانی، وقت کی قربانی، ذاتی مفاد کی قربانی، الغرض کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔حضور نے اپنے پیغام میں احمدی احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا پس حالات کے تقاضوں کو پہچانتے ہوئے اپنی کمر ہمت گس لو۔اسلام کی اشاعت میں اپنا تن من دھن لگاؤ اور سستیوں اور غفلتوں کو ترک 66 کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں ایک ہمہ گیر پاک تبدیلی پیدا کرو۔“ حضور کے اس ایمان افروز پیغام کے بعد صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ نے ایک پر اثر افتتاحی خطاب فرمایا۔جس میں بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقصد بعثت یہ ہے کہ پورے کرہ ارض پر ایک عظیم الشان انقلاب برپا ہو۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی