تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 627 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 627

تاریخ احمدیت۔جلد 24 605 125- سال 1968ء راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی حتی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی طرف سے خصوصی دعاؤں کی تحریک لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع ( منعقده ۲۰،۱۹،۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء) کے لئے حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے ذکر حبیب کے موضوع پر ایک معلومات افروز مضمون رقم فرمایا۔جس کے پڑھنے کی سعادت حضرت سیدہ ام متین صاحبہ کو حاصل ہوئی۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و شمائل پر مشتمل ایمان افروز واقعات پر روشنی ڈالنے کے بعد تحریر فرمایا:۔اپنے اور اپنی اولادوں کے نیک ہونے ، نیک انجام پانے اور دینی دنیوی روحانی جسمانی تمام حسنات و برکات کے حصول کی دعاؤں کے علاوہ اول ایک خاص دعا پر زور دیں۔یعنی حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے لئے کہ صحت و اعضاء کی سلامتی کے ساتھ بابرکت زندگی عمر میں برکت عطا ہو۔اللہ تعالیٰ ان کا عہد خلافت بے حد مبارک فرمائے۔ان پر ہمارے مولا کا سایہ رحمت رہے۔وہ ایک عالم کے لئے سایہ رحمت ہمیشہ ہوں۔ہر گام ہر قدم پر خدا تعالیٰ کا فضل اور نصرت ان کے شامل حال رہے۔برکات خلافت کا خاص ظہور ہو۔ہر میدان ہر مقابل میں خدا تعالیٰ خدائے ناصر ونصیر ہمارے خلیفہ کا معین ورفیق و نصیر ہو۔یادر ہے کہ خلیفہ کے وجود میں ہی کل جماعت بھی شامل ہے۔بچے خلیفہ کی فتح، جماعت کی فتح، اسلام کی فتح، احمدیت کی فتح ہے۔ہم جو مانگتے ہیں خدا سے خدا کے دین کے لئے ہی مانگتے ہیں۔شکر نعمت کے لئے اس کے عطا کردہ انعام کو اس کے لئے مانگتے ہیں۔تعلق محبت سے اس نعمت کی قدر پہچانتے ہوئے خلیفہ اسیح کے لئے بہت دعا کریں۔اور سب دعاؤں میں آپ کے لئے اور احمدیت کے غلبہ اور علم اسلام کے آپ کے ہاتھوں سے تمام عالم کے چپہ چپہ سے بلند ہونے کی دعا کرتی رہیں۔پھر خادم دین اولا دوں اور نسلوں کے لئے بھی دعا پر آجکل خصوصیت سے زور دیں۔ہمارے نیک انجام ہوں اور نیک ہی سلسلہ چلے تا قیامت۔مخالفت بھی آجکل بہت پھیل رہی ہے دعاؤں سے فتح کے دن قریب لائیں کیونکہ ہر مخالفت کے شور وشر کے بعد احمدیت کی ترقی ہوتی ہے۔