تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 45 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 45

تاریخ احمدیت۔جلد 24 45 سال 1967ء دنیا کے سامنے پیش کیا تھا وہی نمونہ اب تم دنیا کے سامنے پیش کرو۔پھر جس طرح ان پر اللہ تعالیٰ نے بے حد افضال نازل فرمائے تھے اُسی طرح آپ پر بھی انشاء اللہ اپنے افضال نازل فرمائے گا۔آپ کو ایک نئی زندگی بخشے گا اور ایک تازہ ٹور جس سے دنیا روشن ہو جائے ، تاریکی کے بادل چھٹ جائیں ، گمراہی نا پید ہو جائے اور اسلام دنیا میں غالب آجائے اور اللہ تعالیٰ کا روشن چہرہ دنیا میں پھر ظاہر ہو جائے۔اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے۔آمین مجھے اس سلسلہ میں آپ سے یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملک میں جہاں ایک طرف اس ملک کے عوام روحانی تشنگی محسوس کر رہے ہیں اور آپ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ ہر قسم کی قربانی پیش کر کے اُن کی یہ شنگی دور کریں وہاں وہ آپ سے یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ اس ملک سے جہالت کو دور کرنے اور علم کو پھیلانے میں بھی آپ کوئی کسر باقی نہ رہنے دیں۔پس اُن کی تربیت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کی طرف بھی خاص توجہ دیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے۔فقط والسلام (خاکسار مرزا ناصر احمد ) 39 A 12 حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا حج بیت اللہ 40 اس سال ایک سو سے زائد احمدی احباب نے حج بیت اللہ شریف کی سعادت حاصل کی۔قادیان کے درویشان میں سے قریشی عطاء الرحمن صاحب، چوہدری عبدالحق صاحب اور قریشی عبد القادر صاحب اعوان نے بھی اسی سال فریضہ حج ادا کیا۔ان خوش نصیب عشاق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب سب سے ممتاز تھے۔آپ کے اس مبارک سفر، اس کے روحانی اثرات و تجلیات اور انتظامات حج کی تفصیل آپ کے قلم مبارک سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔چونکہ عالمی عدالت میں میرا تقرر ۶ فروری ۱۹۶۴ء سے عمل میں آنا تھا۔میں نے اقوام متحدہ