تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 606 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 606

تاریخ احمدیت۔جلد 24 584 سال 1968ء پر مسجد کے مشرقی حصہ کے دروازے پر کندہ قطعہ کی طرف خاکسار کو توجہ دلائی اور فرمایا کہ اسے لکھ لیں تا کہ یہ سلسلے کے ریکارڈ میں محفوظ ہو جائے۔دراصل اس قطعہ میں مسجد کی تاریخ تکمیل بحروف ابجد بتائی گئی ہے اور اس میں اسے مسجد اقصیٰ کہا گیا ہے۔قطعہ یہ ہے:۔وہ یہ تھا: چوں زصاحب قراں شاہ جہاں یافت ترتیب مسجد اعلی ہا تھم گفت سال اتمامش کشت زیبا چو مسجد اقصی ۱۰۵۷ ہجری اس کے بعد جب مقابر دیکھنے گئے وہاں شرفا خان کے مقبرے کے اندر ایک اور شعر کندہ پایا اور ہست تاریخ ایں بنائے شریف باصفا مثل مسجد اقصی ۱۰۵۲ ہجری 104 حضور انور کی بخیریت ربوہ واپسی سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث مع حضرت بیگم صاحبہ وبعض دیگر افراد خاندان کراچی میں پانچ ہفتہ قیام فرمانے کے بعد مورخہ ۸ ستمبر ۱۹۶۸ء کو شام ساڑھے چھ بجے بذریعہ چناب ایکسپریس بخیر و عافیت ربوہ واپس تشریف لائے۔اہل ربوہ نے کثیر تعداد میں ریلوے اسٹیشن پر حاضر ہو کر حضور کو خوش آمدید کہنے کی سعادت حاصل کی۔صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، صدرانجمن احمدیہ کے ناظر ، وکلاء صاحبان ممبران صدر انجمن احمد یہ مجلس تحریک جدید اور صدر صاحبان محلہ جات نے ایک خاص نظام کے تحت پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اور دیگر مقامی احباب نے اسٹیشن سے باہر سڑک پر دور تک دورویہ کثیر تعداد میں ایستادہ ہو کر حضور انور کے والہانہ استقبال میں حصہ لیا۔جونہی گاڑی پلیٹ فارم پر پہنچی اسٹیشن اور اس کا ماحول اللہ اکبر اور حضرت خلیفتہ المسیح زندہ باد کے پر جوش نعروں سے گونج اٹھا۔حضور کے گاڑی سے باہر تشریف لانے پر امیر مقامی محترم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض افراد نے آگے بڑھ کر حضور سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔اسٹیشن سے حضور انور کی موٹر کار جوق در جوق سڑک پر دور و یہ کھڑے ہوئے احباب کے درمیان سے آہستہ آہستہ گزرتی ہوئی قصر خلافت روانہ ہوئی۔احباب پر جوش اسلامی نعرے لگاتے اور بلند آواز