تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 585
تاریخ احمدیت۔جلد 24 563 سال 1968ء تھے۔آپ نے آکسفورڈ سے تاریخ میں گریجویشن کی۔آپ نے اردو کے علاوہ انڈین تہذیب پر بھی کام کیا۔مجیب صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ ۵۴۲-۵۴۴ پر تحریک احمدیت کے بارے میں ایک عمدہ نوٹ لکھا جس کا ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے:۔اس تحریک کے بانی مرزا غلام احمد (علیہ السلام) (۱۸۳۵-۱۹۰۸ء) ایک مشہور عالم تھے جنہوں نے اچا نک نبوت کا دعوی کر دیا۔آپ ایک متوسط طبقہ کے رئیس خاندان کے فرد تھے۔جو خاندانی تنازعات اور مقدمات میں ملوث تھا لیکن آپ خود مطالعہ اور تنہائی پسند طبیعت کے مالک تھے۔اور بظاہر اپنے خاندان کے افراد سے الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے ہر دلعزیز نہ تھے۔۱۸۷۶ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد آپ نے آریہ سماج اور عیسائیوں کو للکارنا شروع کر دیا۔یہ دونوں فرقے اپنے مذہبی عقائد کو پھیلانے میں جوش و خروش سے مصروف عمل تھے۔۱۸۸۹ء میں آپ نے مسیح موعود اور مہدی معہود کا دعویٰ کر دیا جس کی آمد کی الہامی کتب میں پیشگوئیاں موجود ہیں اس دعوے کی وجہ سے انہیں بہر حال بے حساب تلخ مخالفت اور لعن طعن برداشت کرنا پڑی لیکن وہ ایک جماعت قائم کرنے میں کامیاب و کامران رہے۔ایک ایسی جماعت جس نے اپنی وحدت اور کثرت کو برقرار اور دائم رکھا۔یہ جماعت مسلمانوں کے اندر ایک باعمل اور مستعد تبلیغی جماعت ہے۔ہم یہاں مرزا غلام احمد (علیہ السلام) کی ان پیشگوئیوں اور الہامات کے پورا ہونے کی چھانٹ پھٹک نہیں کر سکتے جو آپ نے اپنی ذات اور زندگی کے بارے میں کیں۔تاہم ایسی نشانیاں جن سے آپ کی شناخت ہوئی تھی آپ میں موجود تھیں مثلاً یہ کہ آپ کو دو بیماریاں دوران سر اور ذیا بیطیس تھیں۔آپ کے بال سیدھے اور رنگ گندم گوں تھا اور آپ بولتے وقت خفیف لکنت کرتے تھے۔آپ کو مسیح موعود تسلیم کرنے کے لئے کافی تھا۔ایک غیر جانبدار کی نظر میں جو بات آپ کے اثر و رسوخ کے پھیلنے کی وجہ جواز بن سکتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے آریہ سماج اور عیسائیت کے ان اعتراضات کا ڈٹ کر اور بھر پور مقابلہ کیا جو یہ دوفر قے اسلام اور رسول پاک ﷺ پر کرتے تھے نیز آپ نے تجدید دین کا وہ صحیح راستہ اور سیدھی نہج بتائی جس پر چل کر دنیا کے موجودہ حالات اور سائنسی و صنعتی ترقی کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔آپ کی اس بات کا تصادم اور اثر اور بھی واضح ہو جاتا ہے جب ہم موجودہ زمانہ کے سائنسی انکشافات اور ایجادات کے بارے میں علماء زمانہ کے مخالفانہ بلکہ احمقانہ رویہ کو دیکھتے ہیں اور اس کے مقابل میں آپ ایسی تمام