تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 584 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 584

تاریخ احمدیت۔جلد 24 562 سال 1968ء کے لئے قرآن کریم میں سے جَرِيُّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ کے ذریعے منکشف کی ہے اسے قبول کر کے اس پر عامل ہو۔خاکسار کی تقریر قریب ایک گھنٹہ جاری رہی اور بحمد اللہ توجہ سے سنی گئی۔دو پہر کا کھانا ہم سب نے وہیں کھایا۔کھانے کے بعد ظہر اور عصر جمع کیں۔جناب امام صاحب اور خاکسار تو وہیں سے جنوبی جانب کو ہیمبرگ کے سفر کے لئے روانہ ہوئے اور ہمارے احباب کو پن ہیگن کو واپس ہوئے۔امام صاحب اور خاکسار ۸ بجے شام ہیمبرگ پہنچے۔جناب چوہدری عبداللطیف صاحب اور احباب سے سٹیشن پر ملاقات ہوئی۔ان کے ہمراہ مسجد حاضر ہوئے اور یہیں قیام ہوا۔آج سہ پہر استقبالیہ دعوت ہے۔کل صبح انشاء اللہ خاکسار یہاں سے ۸ بجے ریل پر روانہ ہو کر ڈیڑھ بجے بعد دو پہر ہیگ پہنچ جائے گا۔کوپن ہیگن کا قیام خاکسار کے لئے بفضل اللہ بہت سبق آموز رہا۔جناب کمال یوسف صاحب کے تقویٰ اور اخلاص کا پہلے ہی گہرا نقش خاکسار کے دل پر تھا یہ اور بھی گہرا ہوا۔مسجد اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوب آباد ہے۔پانچوں وقت نماز با جماعت کا التزام ہے اگر چہ ان ایام میں فجر کی نماز کے ابتداء کا وقت سوا تین بجے سے لے کر آہستہ آہستہ ساڑھے تین بجے تک رہا لیکن نماز بہت با قاعدگی کے ساتھ با جماعت ادا ہوتی رہی اور یہی معمول تمام وقت جاری ہے۔مسجد میں دو چار مہمان ہر وقت ٹھہرے ہوتے ہیں۔جناب امام صاحب اپنے مقررہ کمرے میں کم ہی سو سکتے ہیں جس کمرے میں جگہ مل گئی رات بسر کر لیتے ہیں۔ان کی آخری پناہ گاہ دفتر کا کمرہ ہوتی ہے۔وہیں لکڑی کے فرش پر بستر بچھ جاتا ہے۔کھانے میں سب سے آخر شامل ہوتے ہیں اور سب سے اول فارغ ہو جاتے ہیں۔نہایت معمور الاوقات ہیں لیکن چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ اور بشاشت رہتی ہے۔یہ احباب کی تواضع بلکہ ناز برداری سے نہیں تھکتے۔اور احباب کے دلوں میں ان کی گہری محبت اور مخلصانہ عظمت رچی ہوئی ہے۔فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تحریک احمدیت کا ذکر جامعہ ملیہ کی ایک کتاب میں جولائی ۱۹۶۸ء میں جامعہ ملیہ (دہلی) نے "THE INDIAN MUSLIMS" کے نام سے مسٹر محمد مجیب کی ایک مبسوط کتاب شائع کی۔پروفیسر محمد مجیب ۱۹۰۲ء میں لکھنو میں پیدا ہوئے اور جنوری ۱۹۸۵ء میں دہلی میں وفات پائی۔آپ کے والد کا نام محمد نسیم تھا اور وہ ایک کامیاب وکیل