تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 583 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 583

تاریخ احمدیت۔جلد 24 561 سال 1968ء ہی بیعت کرلوں۔خاکسار نے کہا آپ کی بیوی کے آپ پر بہت احسانات ہیں۔ان کا بہترین بدلہ یہ ہے کہ آپ خود بھی بیعت کریں اور انہیں بھی بیعت کی تحریک کریں۔۲۶ کو بھی جناب امام صاحب کی ہدایت کے مطابق خطبہ جمعہ خاکسار نے دیا۔شام کی مجلس میں خاصی حاضری تھی۔تین چار عرب احباب بھی موجود تھے۔مسٹر ہینسن بھی آئے تھے۔خاکسار نے مسلمانوں کی موجودہ حالت کی طرف توجہ دلائی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ رشتہ عبودیت کو مضبوط کرنے کی تحریک کی۔مغرب کی نماز کے بعد مسٹر مینسن سے رخصت ہونے پر انہوں نے فرمایا میں کل صبح فجر کی نماز میں بھی شامل ہوں گا چنانچہ وقت سے پہلے ہی کوئی سوا تین بجے سائیکل پر ۸-۹ میل کا فاصلہ طے کر کے پہنچ گئے۔موٹر میں تو ان کے پاس ایک چھوڑ دو ہیں لیکن امام صاحب سے کہا یہ وقت ایسا سہانا ہے کہ میں نے لطف اندوز ہونے کے لئے سائیکل سے آنا جانا پسند کیا۔اب کی بار خاکسار سے رخصت ہو کر گئے لیکن ۹ بجے پھر ہمارے رخصت ہونے کے وقت الوداع کہنے کے لئے تشریف لے آئے۔فَجَزَاءَ اللَّهُ آخر ستمبر میں ایک سال کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اعانت کے پروگرام کے سلسلے میں بیوی بچوں کے ساتھ سیلون جا رہے ہیں۔خاکسار نے تحریک کی کہ سردیوں کے موسم میں ربوہ بھی جائیں۔کہنے لگے ضرور کوشش کروں گا۔۲۷ کی صبح کو خاکسار کو ایک مقام مسلیو (Haslev) پر ایک عیسائی مذہبی کا نفرنس میں مغرب میں اخلاقی اقدار کے انحطاط، اس کے بواعث اور اس کے علاج پر تقریر کے لئے حاضر ہونا تھا۔اس کانفرنس میں پانچ صد نمائندگان شامل تھے۔یہ مقام کو پن ہیگن سے ۴۰ میل جانب جنوب واقع ہے۔کانفرنس کی طرف سے امام صاحب کے لئے اور خاکسار کے لئے کار بھیج دی گئی تھی۔ہمارے سات آٹھ دیگر احباب ڈینش اور پاکستانی بشمول جناب عبد السلام میڈسن صاحب کے دوکاروں میں ہمارے ہمراہ گئے۔سوا نو بجے کوپن ہیگن سے روانہ ہو کر سوا دس بجے ہم ہسلیو پہنچ گئے۔گھنٹہ بھر کا نفرنس کے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری کے ساتھ گفتگو رہی۔سوا گیارہ بجے کانفرنس کا اجلاس شروع ہوا۔خاکسار نے حسب توفیق مجوزہ موضوع پر گزارش کی۔علاج کے سلسلے میں اس بات پر زور دیا کہ انسان اپنے خالق کی طرف رجوع کرے اور اس سے تعلق مضبوط کرے اور اس نے جو ہدایت اس زمانے