تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 566 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 566

تاریخ احمدیت۔جلد 24 544 سال 1968ء صاحب نے ۲۵ جون ۱۹۶۸ء کو ایبٹ آباد سے بذریعہ موٹر کار مری پہنچ کر حضور انور سے ملاقات کا خصوصی شرف حاصل کیا۔اس ملاقات کے متعلق آپ نے اپنے قلبی تاثرات لکھوانے اور ان پر اپنے قلم 70 سے دستخط فرمانے کے بعد بغرض اشاعت الفضل کو ارسال فرمائے جو اگلے صفحات پر درج ہیں۔سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے مورخہ ۲۸ جون ۱۹۶۸ء بمقام مسجد احمد یہ مری خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں حضور انور نے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کا تذکرہ فرمایا۔نیز حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات سے فیوض حاصل کرنا اور اللہ تعالیٰ سے قرب کا تعلق پیدا کرنا ضروری ہے۔حضور انور نے مورخہ یکم جولائی ۱۹۶۸ء کو چھ بجے شام اپنی قیام گاہ پر مجلس عاملہ جماعت احمد یہ راولپنڈی کے اراکین سے خطاب فرمایا۔حضور نے مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد نہایت بیش قیمت اور اہم نصائح فرمائیں اور آخر میں اجتماعی دعا کروائی۔حضور نے اپنے خطاب سے قبل ایک نکاح کا اعلان بھی فرمایا۔مورخہ ۲ جولائی کو حضور انور کچھ دیر کے لئے مری کے مضافات میں سیر کے لئے تشریف لے گئے اور اسی روز شام چھ بجے حضور نے باہر سے تشریف لانے کے بعد دوستوں کو ملاقات کا شرف بخشا اور کافی دیران کے درمیان تشریف فرمار ہے۔پھر حضور نے مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔حضور انور کی ربوہ کے لیے واپسی حضور انور مورخہ ۳ جولائی ۱۹۶۸ء کو رات ساڑھے نو بجے مری سے بخیر و عافیت ربوہ تشریف لے آئے۔حضور انور مری سے مورخہ ۲ جولائی کو چھ بجے روانہ ہوئے تھے۔وہاں سے روانہ ہو کر حضور صبح ۷ بجے مسجد نور راولپنڈی میں تشریف لائے۔جہاں پر راولپنڈی ،اسلام آباد اور مضافات کے احباب کثرت سے آئے ہوئے تھے۔حضور نے جملہ حاضر ا حباب کو مصافحہ اور ملاقات کا شرف بخشا۔مستورات بھی خاصی تعداد میں آئی ہوئی تھیں۔وہ حضور انور کی زیارت اور حضرت بیگم صاحبہ کی ملاقات سے مشرف ہوئیں۔راولپنڈی سے روانگی سے قبل حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔ساڑھے نو بجے صبح حضور راولپنڈی سے روانہ ہو کر بارہ بجے دوپہر چواسیدن شاہ تشریف لائے۔وہاں حضور نے ریسٹ ہاؤس میں چند گھنٹے قیام فرمایا۔وہاں سے حضور ۵ بجے شام روانہ ہو کر رات ساڑھے نو بجے ربوہ تشریف لائے۔