تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 565
تاریخ احمدیت۔جلد 24 543 سال 1968ء پروفیسر ونسینٹ موٹیل نے مسلمانوں کے متعدد فرقوں پر تبصرہ کیا لیکن سنی ، نقشبندی ، اسماعیلی اور جماعت احمد ی کا ذکر تفصیل سے کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مری میں ورود مسعود 68 سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث کچھ دن کے لئے مری کے لئے ربوہ سے مورخہ ۱۰ جون ۱۹۶۸ء کو روانہ ہوئے۔حضور انور نے اس عرصہ کے لئے ربوہ میں حضرت مرز ا عزیز احمد صاحب کو امیر مقامی اور محترم قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری کو امام الصلوۃ مقررفرمایا۔حضور انور جون کو ساڑھے سات بجے صبح جہلم میں کچھ دیر قیام کے بعد وہاں سے روانہ ہوکر ساڑھے نو بجے اسلام آباد پہنچے جہاں شاہراہ کشمیر پر لطیف چیمبرز میں راولپنڈی ،اسلام آباد اور نواحی جماعتوں کے بہت سے احباب نے حضور کا استقبال کیا۔حضور نے یہاں نصف گھنٹہ قیام کیا اور احباب کو مصافحہ کا شرف بخشا۔اس موقع پر حضورا نور کی زیارت اور حضرت بیگم صاحبہ کی ملاقات کے لئے مستورات بھی کثیر تعداد میں جمع تھیں۔حضور نے روانگی سے قبل اجتماعی دعا کروائی اور وہاں سے روانہ ہوکر ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر مری پہنچے۔حضور دیگر مصروفیات کے علاوہ روزانہ نمازوں کے لئے باہر تشریف لاتے اور احباب کو ملاقات کا شرف بخشتے رہے۔۱۴ جون کو حضور انور نے مسجد احمد یہ کلڈ نہ میں نماز جمعہ پڑھائی اور ایک روح پرور خطبہ ارشاد فرمایا۔حضور نے فرمایا انسان کی فلاح اور خوشحال زندگی کے لئے اللہ تعالیٰ کی صفات کو جاننا اور ان کی صحیح معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔حضور نے سورہ فاتحہ میں بیان کردہ اللہ تعالیٰ کی چار امہات الصفات میں سے ربوبیت اور مالکیت یوم الدین کی صفات کی نہایت لطیف تفسیر بیان فرمائی۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے مورخہ ۲۱ جون ۱۹۶۸ء مسجد احمد یہ مری میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔جس میں مری اور اس کے گردو نواح کے احباب کے علاوہ راولپنڈی سے بھی بہت سے دوستوں نے مری پہنچ کر حضور کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی۔خطبہ جمعہ میں حضور نے سورہ فاتحہ کی لطیف تفسیر 69 بیان فرمائی۔ایڈیٹر ہفت روزہ اخبار دی لائٹ“ کی حضور انور سے ملاقات غیر مبایعین کے ہفت روزہ انگریزی اخبار دی لائٹ کے ایڈیٹر محترم مولانا محمد یعقوب خاں