تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 564
تاریخ احمدیت۔جلد 24 542 سال 1968ء (۳) ۲۴ را حسان کو نمائش کی رپورٹ کے متعلق فرمایا:۔الحمد للہ۔جزاکم اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔بیش از بیش خدمت دین کی توفیق دے اور نمائش تراجم قرآن مجید کے بہترین نتائج پیدا فرمائے“۔(۴) ۳۰ راحسان کے خط کی رپورٹ کے متعلق فرمایا:۔فرمائی۔"الحمد للہ۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔گجراتی لٹریچر تیار کرنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے اس نمائش کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے آمین۔چنانچہ یہ حضور کی دعاؤں ہی کا اثر تھا کہ خدا تعالیٰ نے نمائش میں غیر معمولی کامیابی اور برکت عطا 66 فرانسیسی پروفیسر کا لیکچر کراچی وسط ۱۹۶۸ء میں عربی زبان کے مشہور فرانسیسی پروفیسر اور مستشرق ونسینٹ مونٹیل ( VINCENT MONTEIL) نے کراچی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس آڈیٹوریم میں اسلام اور جدید دنیا کے موضوع پر فاضلانہ لیکچر دیا۔پروفیسر موٹیل نے بتایا کہ میں دنیا کے تقریباً ہر اسلامی ملک میں گھوم پھر چکا ہوں اور میں جس ملک میں بھی جاتا ہوں خواہ وہ اسلامی ہو یا غیر اسلامی وہاں کے مسلمان باشندوں سے ضرور ملتا ہوں یہاں تک کہ جاپان، برازیل اور ارجنٹائن کے مسلمانوں سے بھی ملا ہوں۔جاپان میں ٹوکیو اور کوبے میں کافی مسلمان موجود ہیں۔میں سنگا پور اور ملائیشیا بھی گیا ہوں۔پروفیسر ونسینٹ مونٹیل نے اپنے لیکچر میں اسلام کے کئی ایک فرقوں کا تذکرہ بھی کیا۔آپ نے جماعت احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں احمدیہ جماعت ایک کافی بڑی جماعت ہے جو اس وقت دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پھیل رہی ہے۔اس جماعت کی بنیا د مرزا غلام احمد صاحب (علیہ السلام) نے رکھی تھی۔ان کا انتقال ۱۹۰۸ء میں ہوا۔ان کے بعد اس جماعت میں خلافت قائم ہوئی۔یوں تو اس جماعت کی شاخیں ساری دنیا میں قائم ہیں لیکن افریقہ میں جماعت احمدیہ کو بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سیرالیون کی حکومت کی کابینہ میں ( مختلف اوقات میں ) تین احمدی وزیر ر ہے ہیں۔اس موقعہ پر پروفیسر موصوف نے توضیح کی کہ منسٹر سے میری مراد منسٹر آف فیتھ یا مبلغ سے نہیں بلکہ ویٹیکل وزیر مراد ہے )۔