تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 563 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 563

تاریخ احمدیت۔جلد 24 541 سال 1968ء ناانصافی ہے۔قبل ازیں چیئر مین تنظیمی کمیٹی تراجم قرآن کریم مسٹر احمد مختار نے اپنی تقریر میں بتایا کہ یورپ اور اقوام عالم کو قرآن کریم سے روشناس کرانے کے لئے جماعت احمدیہ کے سربراہ نے تراجم کا جامع منصوبہ بنایا جس کے مطابق انگریزی، جرمن، ڈچ، ڈینش، سواحیلی ، یوروبا، یوگنڈی، ہندی ، گور لکھی اور اردو میں ترجمے ہو چکے ہیں۔فرانسیسی ترجمہ پریس میں ہے۔اسپینی، ملائی، پرتگیزی ، اطالوی، پولش ، روسی ، انڈونیشی فیٹی، چینی اور آسامی زبانوں میں ترجمے قریب قریب مکمل ہو چکے ہیں“۔انگریزی روزنامہ ڈان کراچی نے اپنی ۷ اجون کی اشاعت میں لکھا:۔برصغیر پاک و ہند میں قرآن کریم کا پہلا ترجمہ دوسری صدی ہجری میں سابق صوبہ سندھ کے ہندو راجہ کے ایماء پر کیا گیا تھا کیونکہ وہ قرآنی تعلیمات سے روشناس ہونا چاہتا تھا۔یہ بات کل مکرم ممتاز حسن صاحب سابق مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بنک پاکستان نے فرمائی۔وہ دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی نمائش کا افتتاح احمد یہ دارالمطالعہ بندر روڈ پر کر رہے تھے۔مکرم ممتاز حسن صاحب نے منتظمین کی عمدہ اور دلکش نمائش کے انعقاد کیلئے بہت تعریف فرمائی۔آپ نے مزید فرمایا کہ جو لوگ قرآن کریم اور اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے نیک کام میں مصروف ہیں وہ انتہائی تعریف کے مستحق ہیں۔اس سے قبل چوہدری احمد مختار صاحب چیئر مین انتظامیہ کمیٹی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مختصر طور پر اس نمائش کے انعقاد کے مقصد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب کے بعد مکرم ممتاز حسن صاحب اور دیگر متعدد مہمانوں نے دنیا کی متعدد زبانوں میں تراجم کو جو بہت ہی عمدہ طور پر لائبریری کے کمرہ میں شیلف کے اوپر سجائے گئے زیارت فرمائی۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے ارشادات بابت نمائش سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے نمائش تراجم قرآن میں نہایت گہری دلچسپی کا اظہار فرمایا اور اس کی کامیابی اور بابرکت ہونے کے لئے جناب الہی میں بہت دعا کی۔چنانچہ حضور نے ۶ اور ۸ جون کے خطوط کے جواب میں نمائش کے پروگرام کے متعلق تحریر فرمایا:۔(1) اللہ تعالی با برکت کرئے“۔(۲) اللہ تعالیٰ آپ کو اور جملہ احباب جماعت کو زیادہ سے زیادہ خدمت سلسلہ کی توفیق دے۔اور نمائش کی تقریب ہر لحاظ سے بابرکت کرئے۔