تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 532 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 532

تاریخ احمدیت۔جلد 24 510 سال 1968ء اندر تحقیق کر کے بتانا تھا کہ ایسی جماعتوں میں کس طرح الفضل جاری کیا جائے جہاں پر الفضل کا ایک بھی پر چہ نہیں جاتا۔حضور نے جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس امر کی نگرانی کریں کہ ان میں کوئی ایسا فرد نہ ہو جو بھی بھوکا رہے۔اس کے ساتھ ساتھ افراد جماعت بھی حتی الامکان خود کمائیں اور کسی پر بار نہ بنیں۔حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر غیر از جماعت دوستوں کو ر بوہ لانے کی ضرورت وافادیت پر زور دیا۔رشتہ ناطہ کے بارے میں ایک رڈ شدہ تجویز پڑھے جانے کے موقع پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ رشتہ حتی الامکان کفو میں کرنا چاہیئے۔فریقین کے معیار زندگی، رہن سہن اور دیگر حالات میں یکسانیت ہونی چاہیئے۔ایجنڈے کی تجویز نمبر ۳ پر غور کر کے سب کمیٹی نے موصی کی جائیداد کی جو تعریف کی ،حضور نے شوری کی سفارش پر اسے منظور فرمایا۔تعریف یہ تھی ایسی جائیداد جو موصی کے گزارہ کے لئے کافی ہو یا کافی ہوسکتی ہو۔“ حضور نے سب کمیٹی کی اس رائے کو بھی منظور فرمایا کہ انیس بڑے شہروں میں نظارتوں کی طرح سیکرٹری صنعت و تجارت مقرر کئے جائیں۔سب کمیٹی وقف جدید نے ایجنڈے کی تجویز نمبرے پر غور کیا۔تجویز دی تھی کہ حضرت خلیفتہ المسح الثالث کے اس منشاء کو پورا کرنے کے لئے کہ جماعت کے اطفال وقف جدید کا مالی بوجھ اٹھا لیں۔سب کمیٹی کی جن سفارشات کو حضور نے منظور فرمایا۔ان کا خلاصہ یہ ہے۔اطفال سے چندہ کی فراہمی کے لئے مرکزی نظامت مال وقف جدید میں ایک نائب ناظم مال برائے اطفال مقرر کیا جائے۔اسی طرح جماعتوں میں ایک نائب سیکرٹری وقف جدید برائے اطفال مقرر کیا جائے۔لجنات پر ناصرات سے اور امراء پر اطفال سے چندہ کی وصولی کی ذمہ داری ڈالی گئی۔نیز جماعتوں کو اس مئی ۱۹۶۸ ء تک تمام اطفال کی نام بنام مکمل فہرستیں مرتب کر کے حضور اقدس کی خدمت میں بھجوانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔حضور نے وقف جدید کے معلمین کی کمی کا ذکر فرماتے ہوئے جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ مخلص اور قابل واقفین بھجوانے کی تاکید فرمائی۔دفتر وقف عارضی کی سالانہ رپورٹ پیش ہونے پر حضور نے فرمایا کہ قرآن کے بغیر ہماری زندگی بے مزہ اور بے نتیجہ ہے۔اس میں شک نہیں کہ قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کے سلسلے میں بہت سی جماعتوں اور افراد نے بہت اچھا کام کیا ہے۔لیکن جس تحریک کا تعلق ہر فر د جماعت سے ہوا اور جس کا