تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 526 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 526

تاریخ احمدیت۔جلد 24 504 سال 1968ء ایک طالب علم جو دنیا کی کسی یونیورسٹی میں فرسٹ آتا ہے اگر دو ہزار روپے کی نوکری بھی اس کو مل جائے اور وہ تمیں سال نوکری کرے تو اس کی ساری عمر کی کمائی سات لاکھ بیس ہزار بنتی ہے لیکن وہاں جو انعام ملے گا اس کی قیمت عَرْضُهَا السَّمواتُ وَالْاَرْضُ ہے۔اس سارے آسمان اور زمین کا اندازہ کریں۔انسان ششدر اور حیران رہ جاتا ہے کہ ان کی کیا قیمت ہوگی۔زمین میں جتنے جواہرات ہیں، ہیرے ہیں، سونا، چاندی اور دوسری دھاتیں ہیں ان کی ٹوٹل والیوایشن (Total Valuation) ہمارے دماغ کیلئے ممکن ہی نہیں۔پھر صرف یہ زمین ہی نہیں بلکہ ساری زمینیں ، آسمان اور ان میں جو سب کچھ ہے وہ اس میں شامل ہے۔ان سب کی جو قیمت بنتی ہے اتنی قیمت اس جنت کی ہے۔قرآن کریم کے آسمانی کانووکیشن سے متعلق امتحان کے دس پرچے کون سے ہوں گے۔ان کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ پہلا پرچہ ہے نفس کی قربانی یعنی اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر اپنی گردن رکھ دینا اور اس کی رضا اور قضاء وقد ر کو دلی بشاشت سے قبول کرنا۔دوسرا پر چہ ہے زبان کا اقرار، دل کا اعتقاد اور عملی زندگی میں صدق وصفا اور وفا کا ثبوت دینا۔تیسرا پر چہ ہے اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت ایسے رنگ میں کہ اس کی عظمت اور ہیبت دل پر طاری ہو اور اپنی پستی اور تواضع کا احساس زندہ رہے۔چوتھا پر چہ تین حصوں پر منقسم ہے۔زبان حق گو، دل حق پرست اور جوارح عمل سے حق پر صداقت کی مہر لگانے والے۔پانچواں پر چہ ہے صبر سے کام لینا یعنی جن چیزوں سے روکا جائے ان چیزوں سے رک جانا اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے نفسانی خواہشات کو دبائے رکھنا نیز رازوں کو افشاء نہ کرنا۔چھٹا پرچہ ہے عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنا۔ساتواں پر چہ ہے حاجتمندوں کی حاجت روائی کرنا اور ربّ کی خاطر صدقہ و خیرات کی طرف توجہ دینا۔آٹھواں پرچہ ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے جائز چیزوں سے بھی رُکے رہنا۔نواں پرچہ اس نصاب کا اپنی عصمت اور عفت کی حفاظت کرنا ہے۔اور اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ جتنے بھی حواس اور طاقتیں ہیں ان کو غلط استعمال سے بچائے رکھنا۔دسواں پر چہ یہ ہے کہ اپنی زندگی کے ہرلمحہ کو یاد الہی میں گزارنا ( یہ ذکر کا پرچہ ہے ) اور ذکر عرفان اور بصیرت سے کرنا علی وجہ البصیرت خدا تعالیٰ کو ہر عیب سے پاک سمجھتے ہوئے اور یقین رکھتے ہوئے اس کی تسبیح کرنا۔