تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 519 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 519

تاریخ احمدیت۔جلد 24 497 سال 1968ء بعض چھوٹی باتیں اختیار نہ کرنے سے بڑی خرابیاں دخل پا جاتی ہیں۔مثلاً سید نا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کام دائیں طرف سے کرنے کا ارشاد فرمایا ہے۔اس طرح کھانے پینے میں طیب چیزوں کا لحاظ رکھا جائے۔پڑوسیوں کے حقوق کے متعلق حضور علیہ السلام نے واضح ارشادات فرمائے ہیں۔اسی طرح ہمیں اپنی شکلوں کو بھی مومنانہ بنانا چاہیئے۔کیونکہ جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل کر کے مومنانہ شکل نہیں بناتا تو اس سے یہ توقع کس طرح کی جاسکتی ہے کہ وہ مومنانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ امور اگر چہ چھوٹے ہیں۔مگر ان کو اختیار کرنے سے وہ حوصلہ پیدا ہو جائے گا جس سے بڑے بڑے کام سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔41 اہل ربوہ کو روح مسابقت پیدا کرنے کی تحریک ۲ مارچ ۱۹۷۸ء کوسیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث نے اہل ربوہ کوعموما اور سلسلہ احمدیہ کے کارکنوں کو خصوصاً تحریک فرمائی کہ وہ دنیا بھر کے احمدیوں کیلئے نمونہ بنیں۔اور روحِ مسابقت میں بھی اپنی مثال آپ ثابت ہوں۔انہیں بڑی سہولتیں ربوہ میں میسر ہیں اور ربوہ کے غرباء پر تو بہت ہی دنیوی انعامات ہیں۔اس لئے انہیں اپنے فرائض کی بجا آوری اور نیکیوں میں بھی آگے بڑھنا چاہیئے ورنہ وہ خدا کے غضب کا مورد ٹھہریں گے۔چنانچہ حضور نے فرمایا :۔” مومنوں میں روح مسابقت کا پایا جانا ضروری ہے یہ افراد میں بھی ہوتی ہے اور جماعتوں میں بھی اور سب سے زیادہ اس کی طرف مرکز کو متوجہ ہونا چاہیئے۔پس پہلی ذمہ داری ربوہ پر ہے کہ وہ سب سے آگے نکلے۔کیونکہ ان کو اللہ تعالیٰ نے نیکیوں کے سننے کے مواقع بھی زیادہ دیئے ہیں۔اور نیکی بجالانے کی سہولتیں بھی بہت میسر کی ہیں۔اور دوسروں کی نسبت دنیوی انعامات بھی ان کے اوپر بہت زیادہ ہیں۔مثلاً دنیوی انعامات میں سے ایک مال کا انعام ہے۔اگر آپ جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ایک لاکھ سے زائد کی رقم ربوہ کے مستحقین پر ہر سال خرچ کی جاتی ہے۔اتنی رقم باہر کی جماعتوں پر خرچ نہیں ہوتی۔مثلاً کراچی میں قریبار بوہ جتنی آبادی ہے احمدیوں کی۔کراچی کی آبادی تو زیادہ ہے لیکن جتنی احمدی آبادی ربوہ میں ہے قریباً اتنی ہی آبادی کراچی میں پائی جاتی ہے اور قریباً اتنی ہی آبادی لاہور میں پائی جاتی ہے۔کم و بیش اتنی آبادی ممکن ہے بعض دوسرے شہروں میں بھی پائی جاتی