تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 501 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 501

تاریخ احمدیت۔جلد 24 479 سال 1968ء نئے انکشافات پر روشنی ڈالی گئی۔جن سے بائبل کا محرف ومبدل ہونا روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا افضل ہے کہ ایک طرف اس نے آج سے ستر اسی سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کا سر صلیب کی حیثیت سے مبعوث فرمایا اور دوسری طرف اس نے ایسی بے شمار تاریخی صداقتیں اور شواہد مہیا کرنے شروع کر دیئے جن سے بائبل کا محرف و مبدل ہونا اور مروجہ عیسائی عقائد کا غلط ہونا ثابت ہوتا چلا گیا۔جدید انکشافات کا یہ سلسلہ برابر جاری ہے اس ضمن میں ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان نئے علوم سے جو اس ضمن میں روز بروز ظاہر ہورہے ہیں پوری پوری واقفیت حاصل کریں اور پھر ان کی مدد سے بھی اسلام کی صداقت کو دنیا پر آشکار کریں۔اسی طرح ابھی آپ نے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمسایہ کے کتنے زبر دست حقوق مقرر فرمائے ہیں ان حقوق کی ادائیگی بجائے خود ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ یہ سب ذمہ داریاں ہماری طاقت اور استعداد سے زیادہ نہیں ہیں۔خدا تعالیٰ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی ان ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریق پر ادا کریں۔آخر میں حضور انور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مورخه ۲۵ مئی ۱۹۶۸ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد مبارک ربوہ میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی صدارت میں مجلس ارشاد کا اجلاس منعقد ہوا۔بعد از تلاوت ونظم محترم شیخ محمد احمد مظہر ایڈووکیٹ نے عربی ام الالسنہ ہے“ کے موضوع پر اور مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مبلغ ہالینڈ نے حدیث ان لمهدينا أیتین کے موضوع پر مقالے پڑھے۔ہر دو تقاریر کے بعد حضور انور نے دعا کروائی۔اس اجلاس میں ربوہ کے علاوہ سرگودہا اور لائل پور کے احباب بھی شریک ہوئے۔مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۶۸ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد مبارک ربوہ میں مجلس ارشاد مرکز یہ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے از راہ شفقت شرکت فرمائی۔اہل ربوہ اس اجلاس میں بہت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔علاوہ ازیں سرگودہا اور بعض قریبی مقامات کے احباب نے بھی شرکت کر کے استفادہ کیا۔بعد از تلاوت ونظم مکرم ملک مبارک احمد صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ نے ”عربی زبان کی خصوصیات کے موضوع پر مکرم چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی سابق مبلغ امریکہ نے بنگالیوں کی دلجوئی سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام پر اور مکرم چوہدری انور حسین صاحب امیر۔