تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 502
تاریخ احمدیت۔جلد 24 480 سال 1968ء جماعت ہائے احمد یہ ضلع شیخوپورہ نے زراعت قرآن کریم کی روشنی میں“ کے موضوع پر تقاریر فرمائیں۔آخر میں حضور نے اجتماعی دعا کرائی اور یہ بابرکت اجلاس اختتام پذیر ہوا۔مورخه ۲۱ ستمبر ۱۹۶۸ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد مبارک ربوہ میں مجلس ارشاد مرکزیہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے از راہ شفقت شرکت فرمائی۔بعد از تلاوت و نظم مکرم سید محمود احمد صاحب ناصر پر و فیسر جامعہ احمدیہ مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب پروفیسر تعلیم الاسلام کالج اور مکرم جناب مرزا عبد الحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمدیہ سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور نے علی الترتیب حسب ذیل موضوعات پر نہایت ٹھوس اور قیمتی مقالے پیش کئے۔ا۔اقتصادی مشکلات کا حل اسلامی نقطہ نظر سے ۲۔انسان کے بنیادی حقوق اور ان کی ادائیگی۔خلفائے راشدین کے تجدیدی کارنامے آخر میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے حاضرین کو ایک مختصر خطاب سے نوازتے ہوئے انہیں قرآنی تعلیم پر غور و فکر سے کام لینے اور ہمیشہ ہی قرآنی علوم و معارف سے بہرہ ور ہوتے چلے جانے کی تلقین فرمائی۔حضور نے فرمایا جب ہم اسلام کی روشنی میں حقوق انسانی کا تذکرہ کرتے ہیں تو اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئیے کہ اسلام نے انسان کے علاوہ دوسری مخلوق کے حقوق کی حفاظت نہیں کی۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت خلق کے جتنے جلوے بھی ظاہر فرمائے ہیں اور اس کے نتیجہ میں قسم ہا قسم کی جو مخلوق بھی معرض وجود میں آئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کی پیدائش کے مقصد کو واضح کر کے اس کے حقوق متعین کئے ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کی تاکید فرمائی ہے۔مثال کے طور پر حضور انور نے اسلامی تعلیم کی روشنی میں غذا کے طور پر کام آنے والی مخلوق اور درختوں وغیرہ کے حقوق پر روشنی ڈال کر واضح فرمایا کہ اسلام نے کس طرح ان کی حفاظت فرمائی ہے۔آخر میں حضور نے احباب کو توجہ دلائی کہ وہ اسلامی تعلیم پر گہرا غور و فکر کیا کریں۔اگر وہ تدبر سے کام لیں گے اور جس طرح پھول کی ہر پتی کے نیچے حسن تلاش کیا جاتا ہے۔اسی طرح وہ اسلامی تعلیم کے محاسن تلاش کریں گے تو ان کے دل میں اسلام کی شیریں اور حسین شریعت کے لئے محبت پیدا ہوگی اور وہ کبھی نہ ختم ہونے والے علوم و معارف سے بہرہ ور ہوتے چلے جائیں گے۔اس پر معارف خطاب کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔