تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 21
تاریخ احمدیت۔جلد 24 21 سال 1967ء (i) دفاتر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ (ii) جامعہ نصرت (iii) نصرت گرلز ہائی سکول ہر عمارت کے لئے ایک افسر مہمان نوازی اور اس کی امداد کے لئے مہمان نواز اور معاونین مقرر تھے۔اس نظامت کے تحت یہ کوشش کی گئی کہ تمام مہمانوں کو بر وقت کھانا کھلایا جائے اور اُن کی دوسری ضروریات پوری کی جائیں۔نظامت دار الصدر کی قیام گاہوں میں کھانا کھانے والوں کی ایک وقت کی زیادہ سے زیادہ تعداد ۴۱۷۷ رہی۔نظامت دار العلوم میں کھانا کھانے والوں کی ایک وقت کی زیادہ سے زیادہ تعداد ۶۱۱۵ رہی۔نظامت مہمان نوازی مستورات میں کھانا کھانے والیوں کی ایک وقت کی زیادہ سے زیادہ تعداد ۷۲۸ ۴ رہی۔166 معلمین وقف جدید کی سالانہ تعلیمی کلاس کی اختتامی تقریب معلمین وقف جدید کی سالانہ تعلیمی کلاس جنوری ۱۹۶۷ء میں منعقد ہوئی۔۳ فروری کو کلاس کی اختتامی تقریب ہوئی۔صدارت کے فرائض حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمد یہ قادیان نے ادا کئے۔صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم وقف جدید نے وقف جدید کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اس وقت مغربی پاکستان میں کم و بیش چھ ہزار اور مشرقی پاکستان میں ۵۱۷ حضرات زیر تبلیغ ہیں۔جن سے با قاعدہ رابطہ قائم ہے۔ان کی خدمت میں ۱۷۷۵۹ رکتب ورسائل بھجوائے گئے۔آپ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ۵۶ معلمین مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے مختلف سنٹروں میں کام کر رہے ہیں۔دورانِ سال ۵۲۴ دیہات تک آواز پہنچانے کی کوشش کی گئی۔آئندہ پانچ سالہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے بتایا کہ پروگرام یہ ہے کہ آئندہ پانچ سال میں کام کو اس طرح وسعت دی جائے کہ سارے ملک میں رُشد و اصلاح کا جال پھیلایا جائے اور کوئی گوشہ ایسا نہ رہے کہ جس تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز نہ پہنچ جائے۔آپ نے غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کی مساعی کا بھی خاص طور پر ذکر کیا اور بتایا کہ دورانِ سال ایک سو چالیس غیر مسلموں نے معلمین وقف جدید کی مساعی کے نتیجہ میں اسلام قبول کیا۔سال کے دوران بیعتوں کی مجموعی تعداد ۶۸ ۵ رہی۔آپ نے تربیت واصلاح اور خدمت خلق سے متعلق بھی بہت حوصلہ افزا اعداد و شمار پیش